About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

MoU sign between IUB and three clinical labs & diagnostic centers

PRO No.285/23, dated 12.07.2023
Directorate of Public Relations, Islamia University Bahawalpur
A memorandum of understanding was signed between the Department of Medical Laboratory Technology, Faculty of Medicine and Allied Health Sciences, the Islamia University of Bahawalpur and three clinical labs and diagnostic centers for the practical training of BS Medical Laboratory Technology students. Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur, Prof. Dr. Naveed Akhtar Pro Vice Chancellor and Dean Faculty of Medicine and Allied Health Sciences, Prof. Dr. Muhammad Ayub Khan CEO Ayub Lab and Diagnostic Center, Dr. Uzma Chauhan CEO Hamdard Blood Bank and Transfusion Services and Fayyaz Ahmed CEO Adam Lab and Diagnostic Centre signed the MoU. On this occasion, Prof. Dr. Muhammad Akhtar Chairman Department of Medical Laboratory Technology, Dr. Muhammad Asif Khan, Director of Office of Faculty Industrial Engagement, other faculty members, directors and senior officers were present. This MoU aims to nurture a strong alliance between academia and industry, promoting research in healthcare, improving quality of education, and providing practical orientation and training opportunities to the students of BS MLT. This partnership is a step forward towards advancing scientific knowledge and practical applications in the field of medical sciences.


mou pharmacy

 

پی آر او نمبر 285/23
مورخہ 12.07.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی، فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور اور تین کلینیکل لیبز اور تشخیصی مراکز کے درمیان بی ایس میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کے طلباء و طالبات کی عملی تربیت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ تقریب کا انعقاد وائس چانسلر سیکرٹریٹ بغداد الجدید کیمپس میں کیا گیا۔ معاہدے پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور،پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر پرو وائس چانسلر اور ڈین فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب خان سی ای او ایوب لیب اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر، ڈاکٹر عظمیٰ چوہان سی ای او ہمدرد بلڈ بینک اینڈ ٹرانسفیوژن سروسز اور فیاض احمدسی ای او ایڈم لیب اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر نے دستخط کیے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر چیئرمین شعبہ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی، ڈاکٹر محمد آصف خان ڈائریکٹر آفس آف فیکلٹی انڈسٹریل انگیجمنٹ، دیگر فیکلٹی ممبران، ڈائریکٹرز اور سینئر افسران موجود تھے۔اس مفاہمت نامے کا مقصد تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان مضبوط اتحاد کو فروغ دینا، صحت کی دیکھ بھال میں تحقیق کو فروغ دینا، تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا اور بی ایس میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کے طلباء کو عملی تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ شراکت داری طبی سائنس کے شعبے میں سائنسی علم اور عملی استعمال کو آگے بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

 

mou pharmacy urd

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.