About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

MoU was signed between IUB and two clinical laboratories in Bahawalpur City

پی آر او نمبر 381/24
مؤرخہ 19.10.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
بی ایس میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کے طلباءو طالبات کی عملی تربیت کے لیے شعبہ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی، فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، بہاولپور لیبارٹری بہاولپور اور کاشف ڈائیگنوسٹک لیبارٹری بہاولپور کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی تقریب خواجہ فرید کیمپس منعقد ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ڈین فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور ڈین فیکلٹی آف فارمیسی، ڈاکٹر محمد ذوالفقار، چیف ایگزیکٹو آفیسر بہاولپور لیبارٹری بہاولپور اور ڈاکٹر کاشف منیر، چیف ایگزیکٹو آفیسر کاشف ڈائیگنوسٹک لیبارٹری بہاولپور نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر قرۃ العین، انچارج شعبہ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی، ذیشان یوسف لیکچرار شعبہ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی موجود تھے۔ اس معاہدے کا مقصد تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان مضبوط اتحاد کو فروغ دینا، صحت کی دیکھ بھال میں تحقیق کو فروغ دینا، تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا، اور بی ایس میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کے طلباء کو عملی واقفیت اور تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ شراکت داری طبی سائنس کے میدان میں سائنسی علم اور عملی استعمال کو آگے بڑھانے کی طرف ایک قدم ہے۔


WhatsApp Image 2024-10-19 at 12.07.00 PMWhatsApp Image 2024-10-19 at 12.07.00 PM (1)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.