About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

MoU was signed between the Institute of Forest Sciences IUB and various forestry academic institutions in China

پی آر او نمبر 23/72
مورخہ 18.02.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور عالمی جامعات کے ساتھ روابط و اشتراک کو فروغ دے رہی ہے۔ اسی سلسلے میں انسٹیٹیوٹ آف فاریسٹ سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، یونان فاریسٹری ٹیکنالوجی چین اور تانگ چائینز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ چین کے مابین (4 سالہ) سپلٹ بی ایس فاریسٹری ڈگری پروگرام شروع کروانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ معاہدے کی رو سے دونوں جامعات کے طلباء و طالبات کا تبادلہ کیا جائے گا تاکہ دونوں اداروں کے مابین جدید تعلیمی اور ریسرچ سہولیات سے استفادہ حاصل کیا جا سکے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر اینڈ اینوائرمنٹ، پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف فاریسٹ سائنسز، چولستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیزرٹ سٹڈیز، ڈاکٹر عابد شہزاد ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکیجز اور ڈاکٹر محمد رافع ایسوسی ایٹ پروفیسر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف فاریسٹ سائنسز نے تمام معزز شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔


 

forest

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.