About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Mr. Ghulam Abbas, a student of IUB, won the 4th position in the international film maker competition held at the Canada

پی آر او نمبر: 23/147
مورخہ 04/4/23
ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
 اسلامیہ یونی ورسٹی کے طلباء و طالبات کی متعدد میدانوں میں کامیابیاں آج اس بات کا بین ثبوت ہیں کہ اس خطہ کے نوجوان بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں کسی سے کم نہیں ہیں۔ ہمارے نوجوانوں نے ہمیشہ ہی اپنی خداداد صلاحیتوں کے بل پر دنیا کے کسی بھی علاقے میں ہونے والے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ان  خیالات کا اظہار شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کے طالبعلم غلام عباس کی ٹورنٹو یونیورسٹی کینیڈا میں منعقدہ  بین الاقوامی فلمی مقابلہ میں دنیا بھر سے شامل فلم میکرز میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پر ایک خصوصی تقریبِ پذیرائی پہ کیا۔وائس چانسلر نے کہا کہ غلام عباس نے'' روہی '' عنوان کے تحت تیار کردہ دستاویزی فلم میں نہ صرف صحرا کی تہذیب و ثقافت، بودوباش اور چولستان کے باسیوں کی مشکلات بیان کیں بلکہ ان کی کٹھن ترین زندگی پر ڈیجیٹل سٹوری بناکر یہاں ان کے رہن سہن اور مشکل زندگی کے کئی ایسے پہلو دنیا کے بڑے فورم کے سامنے پیش کیے جن سے ہم قطعی ناواقف تھے اس بہترین کاوش پر چوتھا انعام حاصل کرنے سے شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کے ساتھ ساتھ اس نوجوان نے یونیورسٹی اور پاکستان کا نام بلند کیا ہے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ غلام عباس اور ان جیسے تمام محنتی سٹوڈنٹس مبارک باد کے مستحق ہو تے ہیں جو بلاشبہ کسی بھی ادارے کا عظیم سرمایہ اور فخر ہوا کرتے  ہیں انہوں نے شعبہ میڈیا اسٹڈیز کے انعام پانے والے طالب علم کے والدین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی تربیت کا ایجاز اور ثمر ہے۔ اس موقع پر شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا نے وائس چانسلر کو بتایا کہ ہمارے اساتذہ کی زیرِ نگرانی میں کام کرنے والے طلبہ پر مشتمل  ریڈیو، ٹی وی اور فلم بنانے والی متعدد ٹیمیں ہمہ وقت نوجوانوں کی عملی تربیت کے اسباب پیدا کرتی رہتیں ہیں جس کی بدولت ہمارے طلبہ عملی زندگی میں ایک فعال رکن بن کر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر تے واضح طور دکھائی دیتے  ہیں۔ مذکورہ طالب علم نے وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب اور شعبہ کے چیئر مین ڈاکٹر شہزاد رانا کی اس پذیرائی کو اپنی زندگی کا تادیر یاد رہنے والا واقعہ قرار دیا اس نے کہا کہ آپ کی اس شفقت سے  میرے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اور میں آئندہ آپ ایسے مشفق اور ماہر اساتذہ کی زیرِ نگرانی کام کرکے اپنے پیشہ وارانہ امور کو مزید نکھار پاؤں گا۔

 

WhatsApp Image 2023-04-04 at 12.36.31 PM
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.