About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Mr. Khurshid Malik and Prof. Dr. Muhammad Shahzad Rana gave a valuable lecture to the students of Media Studies of IUB

پی ار آو نمبر 455/23
مورخہ 31.10.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (  ) طلباء وطالبات کو روایتی ذریعہ معاش کے حصول کی بجائے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سوشل میڈیا ایسے جدید تکنیک کو بہتر مواد سے مزین کرکے خود کفیل ہونے پر توجہ دینی ہوگی، ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور میں معروف براڈ کاسٹر سابق ڈی جی پروگرام خورشید ملک اور شعبہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا کا طلباء وطالبات سے میڈیا کے جدید تقاضوں کے مثبت استعمال بارے ایک توسیعی لیکچر۔
تفصیل کے مطابق دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کی آئی ٹی لیب میں معروف براڈ کاسٹر و سابق ڈی جی پروگرام خورشید ملک اور چئیرمین شعبہ پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا نے طلباء و طالبات کو روایتی حصول ذریعہ معاش سے ہٹ کر جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ کے مثبت استعمال سے خود کفیل ہونے بارے لیکچر دیا، خورشید ملک کا کہنا تھا کہ پرانے وقتوں میں ریڈیو ہی سب سے بڑا ابلاغِ عامہ کا ذریعہ ہوا کرتا تھا اور جو کچھ بھی ریڈیو پر بیان کیا جاتا تھا عوام اسے من وعن تسلیم کرتے اور اس پر عمل کرتے تھے لیکن جوں جوں زمانے نے ترقی کی اور انٹرنیٹ کے دور نے پوری دنیا کو ایک گلوبل ولیج کا درجہ دے دیا اسی طرح معاشروں نے بھی اسی جدید دور کی جدیدیت کے ذریعے ترقی کے منازل طے کیئے ، انہوں نے کہا کہ اس وقت ذرائع ابلاغ کے جتنے بھی سرکاری ذرائع ہیں ان میں نوکریوں کا فقدان ہے اور جو پہلے سے مختلف شعبوں میں لوگ موجود ہیں ان کے پاس کچھ زیادہ کام کرنے کو بھی نہیں ہے، انہوں نے طلباء و طالبات کی روایتی حصول معاش کے لیئے سرکاری و غیر سرکاری نوکریوں کی طرف کوشش کرنے کی بجائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے خود کفیل ہونے بارے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ آج کل کے جدید میں خصوصی طور پر کمیونیکیشن کے طلباء و طالبات کے پاس جدید دور کو مثبت انداز استعمال کرتے ہوئے خود کے لیئے ذریعہ روزگار کمانے کے دیگر تعلیمی شعبوں سے زیادہ معلومات ہیں اور ان معلومات کو استعمال کرتے ہوئے آج کے نوجوان اپنے پاوں پر خود کھڑے ہوسکتے ہیں، انہوں نے شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز میں جاری پریکٹیکل ورک کی تعریف کی اور کہا کہ شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے منتظمین آج کے نوجوان کو درس وتدریس کے ساتھ ساتھ نئے دور سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جدید عملی کام بھی سکھا رہے ہیں جو قابل تحسین ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو عملی زندگی میں انکے لیے کار آمد ثابت ہورہا ہے اس موقع پر چئیرمین شعبہ پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا نے کہا کہ ہمارے شعبہ کے سٹوڈنٹس دورانِ تعلیم ہی متوازی ذرائع ابلاغ عامہ میں بہترین روزگار کما رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے شعبہ کے بے شمار فارغ التحصیل نوجوانوں نے اپنے ذاتی پروڈکشن ادارے بنائے ہوئے ہیں جہاں بہت سے نوجوان بہترین روزگار سے ہم آہنگ ہو چکے ہیں بعد ازاں لیکچر میں شریک شرکاء،  فیکلٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس وقت شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آئی یو بی کا شمار اپنے عملی ورک اور بہترین تدریسی ماہرین کی وجہ سے ملک کے بہترین شعبوں میں ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ شعبہ میں طلباء و طالبات کی عملی تربیت کے لیئے ریڈیو براڈ کاسٹنگ، ٹی وی/ فلم اور دیگر عملی شعبوں کے ہنر سکھائے جارہے ہیں، اس موقع پر محکمہ داخلہ پنجاب کے پبلک ریلیشنز آفیسر امجد کلیار، فیکلٹی ممبران شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ڈاکٹر حنان ترین ،ڈاکٹر قمر زمان، رضا ماجد، علی حسن رضوی، ماہم شمس، طیبہ لطیف، لیکچرار زین ضمیر، عفیفہ پراچہ کے علاوہ طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد شریک تھے جبکہ قبل ازیں چئیرمین شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز آئی یو بی پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا نے مہمانوں کو شعبہ میں قائم ٹی وی اسٹوڈیو اور ایف ایم ریڈیو کے علاوہ شعبہ کے دیگر حصوں کا دورہ بھی کرایا

 

media S lectures

media S lectures

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.