About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Muhammad Rafiq uz Zaman, a PhD scholar in the Department of Education, will have an open defense on January 21, 2025

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے پی ایچ ڈی سکالر محمد رفیق الزمان نے اپنے تحقیقی مقالہ بعنوان"Evaluation of Contemporary Challenges Encountered in the implementation of Skill-based Education in Pakistani Schools."کا تحقیقی کام زیر نگرانی ڈاکٹر محمد آصف ندیم ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور مکمل کرلیا ہے۔ سکالر کے تحقیقی کام کا اوپن ڈیفنس بتاریخ 21 جنوری 2025 بروز منگل بوقت 11:00 بجے دن، بمقام غزالی ہال، ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور زیر بیرونی ممتحن ڈاکٹر جام محمد ظفر صدر شعبہ تعلیم، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان ہوگا۔ جس میں ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن، ممبران فیکلٹی آف ایجوکیشن، شعبہ تعلیم و تحقیق سے وابسطہ افراد، اسکالرز اور دیگر سماجی شعبہ جات سے منسلک ماہرین موجود ہوں گے۔ عنوان بالاپر تحقیق عصر حاضر میں پنجاب کے سکولوں میں  ہنرمندی پر مبنی تعلیم کے عملی نفاذ کو درپیش چیلینجزاور ان کاحل پیش کرتی ہے۔ جو تعلیمی نظام میں موجود خامیوں کو دور کرکے اس میں بہتری لانے میں معاون ثابت ہوگی۔ تعلیم و تعلم اور عنوان بالا میں دلچسپی رکھنے والا ہر عام وخاص اس میں شامل ہو سکتا ہے۔اس دفاع میں محقق حاضرین مجلس کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دے کر اپنی تحقیق کا دفاع کریں گے۔


WhatsApp Image 2025-01-17 at 11.01.17 AM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.