About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Number of teachers in the RYK campus has increased from 15 to 150 and the number of students from 900 to 8000, Mr. Umair

پی آر او نمبر 23/09
مورخہ 08.01.2023 
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ڈائریکٹر کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور رحیم یار خاں کیمپس عمیراشرف نے کہا ہے کہ یہ کیمپس اعلی تعلیم کی فراہمی میں ضلع بھر میں صفِ اول کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس وقت آئندہ سمیسٹر کے لئے آرٹس، سوشل سائنسز، سائنسز، منیجمنٹ سائنسز و کامرس اور میڈیکل سائنسز کے مقبول ترین 37 پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق رحیم یار خان کیمپس اعلی تعلیم کے میدان میں نہ صرف ضلع رحیم یار خان بلکہ سندھ اور بلوچستان کے نواحی اضلاع کے طلبا ؤ طالبات کی اولین ترجیح بن چکا ہے۔ کیمپس میں اساتذہ کی تعداد 15 سے 150 اور طلباء کی تعداد 900 سے 8000 ہو چکی ہے۔ گرلز اور بوائز ہاسٹلزکے ساتھ ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔ رحیم یار خاں کیمپس نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے حساب سے ملک کے بہترین کمپسز میں شمار ہوتا ہے۔ بہارسمیسٹر کے لئے  بی ایس  اکنامکس، کامرس، انگلش لینگوئج، انگلش لٹریچر، اردو، اقبال سٹڈیز، اپلائیڈ سائکالوجی، ایجوکیشن، بی ایڈ 4 سالہ، 2.5 سالہ اور 1.5 سالہ، ایم ایڈ ، فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز، پاکستان سٹڈیز، اسلامک سٹڈیز، کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انفارمیشن سیکیورٹی، سافٹ وئیر انجینئرنگ، بی بی اے، باٹنی، فزکس، میتھمیٹکس، بائیوٹیکنالوجی، بائیوکیمسٹری، زوالوجی، کیمسٹری، پبلک ایڈمنسٹریشن، پولیٹیکل سائنس، انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن، سٹیٹسٹکس، بینکنگ اینڈفنانس، اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، اپلائیڈ مائیکروبائیولوجی، میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی، ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیٹکس اور ڈاکٹر آف فزیوتھراپی میں داخلے جاری ہیں۔


ryk buid


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.