About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

On the direction of VC Prof. Dr. Muhammad Kamran, Black Day was observed in IUB to express solidarity with Kashmiris

PRO no. 394/24 dated 27.10.24
Directorate of Public Relations, Islamia University of Bahawalpur
Black Day was observed in Islamia University of Bahawalpur to show solidarity with Kashmiris. Under the direction of Vice Chancellor Professor Dr. Muhammad Kamran, special events, seminars, and rallies were held in all campuses for the right of self-determination of Kashmiris and against the illegitimate occupation of occupied Kashmir by India. On this occasion, Vice Chancellor MNS UET Multan and Islamia University of Bahawalpur Professor Dr. Muhammad Kamran said in his message that the oppression and cruelty shown to the people of Kashmir is difficult to find in the history of the world. 27 October 1947 has become a black day in history when Indian troops illegally landed in Kashmir. From that day, the freedom struggle began, and today, the fourth generation of Kashmiris is fighting for their freedom. The Indian government abolished the special status of occupied Kashmir, destroyed the identity of Kashmiris, and divided the region into different parts. Pakistani's heart beat with Kashmiris, and Quaid-e-Azam had said that Kashmir is the jugular vein of Pakistan. Pakistan has blatantly presented Kashmir as a global issue, as a result of which the Indian government has become a victim of panic and increased oppression and violence against Kashmiris. The day is not far when Kashmiris will breathe the air of freedom. Meanwhile, on the occasion of Kashmir Black Day, the Directorate of Student Affairs organized seminars and rallies where a large number of teachers and students participated.


پی آر او نمبر 394/24
مؤرخہ 27.10.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ بھر پور انداز سے منایا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی ہدایت پر تمام کیمپسز میں کشمیریوں کے حق خودارادیت اور مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف خصوصی تقریبات سیمینار و ریلیاں منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر ایم این ایس یو ای ٹی ملتان اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ اہلیانِ کشمیر کے ساتھ جس جبر اور ظلم کا مظاہرہ کیا گیا دنیا کی تاریخ میں اُس کی مثال ملنا مشکل ہے۔27 اکتوبر 1947 کا دن تاریخ میں ایک سیاہ دن کی حیثیت اختیار کرچکا ہے جب بھارتی فوجیں غیر قانونی طور پر کشمیر میں اُتریں۔ اُس دن سے جدوجہد آزادی کا آغاز ہوا اور آج تک کشمیریوں کی چوتھی نسل اپنی آزادی کی جنگ لڑرہی ہے۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے کشمیریوں کی شناخت ختم کر ڈالی اور خطہ کو مختلف حصوں میں تقسیم کرکے تحریک آزادی کو مٹانے کی مذموم کوشش کی۔ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ قائد اعظم نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ پاکستان نے کشمیر کو واشگاف انداز میں عالمی مسئلے کے طور پر پیش کیا جس کے نتیجے میں بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اور کشمیریوں پر جبر و تشدد میں اضافہ کردیا۔ وہ دن دور نہیں کہ جب کشمیری آزادی کی فضاؤں میں سانس لیں گے۔ دریں اثناء نظریہ پاکستان سوسائٹی ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اساتذہ اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد بغداد الجدید کیمپس میں یکجہتی کشمیر سیمنار اور ریلی میں شریک ہوئی۔


seminar on 27 Oct 2024
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.