About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

On the occasion of Jashn-e-Khudi, Sketch/Painting competition was held between IUB and PAC

پی آر نمبر 435/22
 مورخہ 07.11.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور پنجاب آرٹس کونسل بہاول پور کے اشتراک سے جشن خودی بسلسلہ یوم اقبال کی دس روزہ  تقریبات کے سلسلے میں سکیچ / پینٹنگ مقابلے کا انعقاد رشیدیہ أڈیٹوریم میں ہوا۔ مقابلے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ملک ذکاءاللہ نے حاصل کی۔ مقابلے کے قواعد و ضوابط کے کے بارے میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل پہاول پور سجاد حسین نے ہدایات دیں۔  طلبہ و طالبات نے علامہ اقبال کے سکیچ اور پینٹنگز بڑی محنت سے تیار کیے۔ مقابلے میں شریک طلبہ و طالبات کا تعلق سکول ، کالجز اور جامعات سے تھا۔ تقریب کی نظامت سجاد حسین نے انجام دئیے۔ شعبہ اقبالیات سے ڈاکٹر محمد اصغر سیال سے شکریہ ادا کیا اور پیغام خودی کو پیغام عمل قرار دیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی نے شعبہ اقبالیات اور أرٹس کونسل کی مشترکہ کاوش کی تعریف کی۔ انھوں نے طلبہ کو فائن آرٹس کی طرف کی طرف مائل دیکھ کر خوشی کا اظہار  کیا۔ مقابلے میں منصفین کے فرائض میڈم ماریہ انصاری پرنسپل یونیورسٹی کالج اف فائن آرٹس اینڈ ڈیزائن اور فرجاد فیض نے انجام دئیے. محمد رمضان نے پہلی، سویرا ستار نے دوسری اور ثنا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ حوصلہ افزائی کا انعام طیبہ شاہد کو دیا جائے گا۔ آخر میں تمام شریک طلبہ و طالبات میں اعزازی سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے اور مہمانوں کے ساتھ گروپ فوٹو لیا.

 

PI sketch urdu
 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.