About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

On the occasion of Kashmir Siege day, a special seminar and walk was organized in the Abbasia Campus, IUB

PRO No. 266/24 dated 05.08.2024
Directorate of Public Relations Islamia University Bahawalpur
Bahawalpur (PR): On the occasion of Kashmir Siege day, a special seminar was organized in the conference room Vice Chancellor Secretariat Abbasia Campus. Prof. Dr. Musawar Hussain Bukhari, Chairman of Department of Political Sciences, Dr. Ramzan Tahir and other speakers addressed the seminar. On this occasion, Vice Chancellor the Islamia University Bahawalpur Prof. Dr. Naveed Akhtar has said in his message that today the nation of Pakistan is protesting against the unconstitutional and oppressive law of India on 5 August 2019. The abrogation of Article 370 is a move against UN resolutions on the right to self-determination, mutual agreements between India and Pakistan. Kashmiris have rejected this move based on coercive violence. Today is a day of sympathy and solidarity with Kashmiris. The Islamia University of Bahawalpur organizing special events in this regard and the enthusiasm of the students is welcome. Prof. Dr. Musawar Hussain Bukhari said that Kashmir is the aorta of Pakistan and no one surrenders his aorta to the enemy. Dr. Ramzan Tahir said that on August 5, 2019, the impious audacity of India to transfer the majority to Kashmir by abolishing the articles will never succeed. The Indian government tried to turn the local population into a minority by forcefully transferring the non-local population to Kashmir, due to which there has been a lot of unrest, but despite all these atrocities, the spirit of freedom and freedom of Kashmiris could not be ended. India's Modi government actually aims to turn the majority of Kashmiris into a minority and give Indian citizens the right to buy and sell property there and to vote there in the future to impose Indian citizens on Kashmiris. Government forces and people of Pakistan are all with Kashmiris and salute their spirit of freedom. God willing, Kashmiri will get freedom from Indian coercion one day. In this regard, teachers, employees and students along with the district administration also took out a special rally from Abbasia Campus to Farid Gate. On this occasion, Dr. Ramzan Tahir, Advisor Kashmir and Nazaria i Pakistan Society, employees and a large number of students were present.


WhatsApp Image 2024-08-05 at 3.04.01 PM

 

پی آر او نمبر 266/ 24
مؤرخہ 05.08.2024
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاو ل پور (پ ر): یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کانفرنس روم وائس چانسلر سیکریٹریٹ عباسیہ کیمپس میں خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر مصور حسین بخاری چیئرمین شعبہ پولیٹیکل سائنسز، ڈاکٹر رمضان طاہر اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ملت پاکستان 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر آئینی اور جابرانہ قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی اقوام متحدہ کی حق خودارادیت کی قراردادوں، بھارت اور پاکستان کے باہمی معاہدوں کے خلاف اقدام ہے۔ کشمیریوں نے جبروتشدد پر مبنی اس اقدام کو رد کردیا ہے۔ آج کا دن کشمیریوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا دن ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے اس سلسلے میں خصوصی تقریبات کا انعقاد اور طلبا و طالبات کا جوش و خروش خوش آئند ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مصور حسین بخاری نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی شخص اپنی شہ رگ دشمن کے حوالے نہیں کرتا۔ ڈاکٹر رمضان طاہر نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے جن آرٹیکلز کو ختم کرکے کشمیر میں اکثریت منتقل کرنے کی ناپاک جسارت کی ہے وہ اس میں کبھی کامیاب نہ ہوگا۔ بھارتی سرکار نے زبردستی غیر مقامی آبادی کو کشمیر میں منتقل کرکے مقامی آبادی کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے وہاں بہت زیادہ بدامنی ہوگئی ہے لیکن ان تمام مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت و آزادی ختم نہ کیا جاسکا۔ بھارت کی مودی سرکار دراصل کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے اور بھارتی شہریوں کو وہاں جائداد خریدنے اور بیچنے اور ووٹ ڈالنے کا حق دینے کا مقصد وہاں مستقبل میں بھارتی شہریوں کو کشمیریوں پر مسلط کرنا ہے۔ پاکستان کی حکومت افواج اور عوام سب کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کے جذبہ حریت و آزادی کو سلام کرتے ہیں۔ انشاء اللہ کشمیری ضرور ایک دن بھارتی جبروتشدد سے آزادی حاصل کریں گے۔ اس سلسلے میں اساتذہ، ملازمین اور طلباء و طالبات نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ عباسیہ کیمپس سے فرید گیٹ تک خصوصی ریلی بھی نکالی۔ اس موقع پر ڈاکٹر رمضان طاہر ایڈوائزر کشمیر اینڈ نظریہ پاکستان سوسائٹی، ملازمین اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

WhatsApp Image 2024-08-05 at 2.53.32 PM (1)WhatsApp Image 2024-08-05 at 2.53.32 PM

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.