About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

On the occasion of Pakistan Day 2026, IUB students performed in a special recording session at Radio Pakistan Bahawalpur

پی آر او نمبر 103/26
مؤرخہ 22.03.2026
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
23 مارچ یومِ پاکستان کی مناسبت سے ریڈیو پاکستان بہاولپور میں ایک خصوصی ریکارڈنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی کے طلبہ و طالبات نے ملی نغموں کی شان دار پرفارمنس پیش کی۔ طلبہ و طالبات نے سوسائٹی کے ایڈوائزر ڈاکٹر آصف ندیم کی سربراہی میں ریڈیو پاکستان بہاولپور کا مطالعاتی و معلوماتی دورہ کیا۔ اس موقع پر طلبہ کی آواز میں پیش کیے گئے ملی نغمے یومِ پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں خصوصی نشریات اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے ریکارڈ کیے گئے۔ دورے کے دوران طلبہ و طالبات کو ریڈیو پاکستان بہاولپور کی پچاس برس پر محیط نشریاتی خدمات کے بارے پروڈیوسر / انچارج ڈیجیٹل میڈیا فیض ہاشمی نے آگاہ کیا۔ انھیں میڈیم ویو اسٹوڈیو، ایف ایم 101 بہاولپور، ماسٹر کنٹرول روم، نیوز سیکشن اور فوٹو گیلری کا تفصیلی دورہ بھی کرایا گیا۔ طلبہ و طالبات نے ریڈیو کی نشریاتی سرگرمیوں کا عملی مشاہدہ کیا اور براہِ راست پروگرامز کی تیاری کے مراحل سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ریڈیو پاکستان بہاولپور خطے میں نشریاتی خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نئی نسل کی تربیت اور تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ طلبہ و طالبات نے اس معلوماتی دورے کو اپنی پیشہ وارانہ تربیت کے لیے نہایت مفید قرار دیا اور ریڈیو پاکستان کی خدمات کو سراہا۔

 

a

© 2025 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.