About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

On the occasion of the 76th Independence Day, IUB organized an event called '' پیش کش کلامِ اقبال''

پی آر او نمبر 322/23
مورخہ 17.08.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
حصولِ آزادی کے بعد ہماری ذمہ داری ہے کہ ملکی عظمت و بلندی کے لیے انفرادی کوششیں کریں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین شعبہ اقبالیات و فلسفہ ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام نے'' پیش کش کلامِ اقبال'' بہ سلسلہ جشن آزادی 2023ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شعبہ اقبالیات اور زبان و ادبیات فارسی کے اشتراک سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر روزینہ انجم نقوی چیئرپرسن شعبہ فارسی نے کلامِ اقبال کی افادیت و ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے اپنے کلام میں ملتِ اسلامیہ کو ایک مرکز پر لانے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے اتحاد و یگانگت کے ذریعے الگ وطن کا تصور پیش کیا۔ انھوں نے واضح کیا کہ مسلمان قوم کو مغربی تہذیب کی  تقلید سے گریز کرنا چاہیے۔ چیئرمین شعبہ اقبالیات و فلسفہ ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام نے حصولِ پاکستان کے مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور حالات کی بہتری کے لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر فرد انفرادی طور پر اپنی ذمہ داریوں کا تعین کرے۔ محبت کے پھولوں کی خوشبو سے وطنِ عزیز کو مہکایا جائے۔ انھوں نے قائدِ اعظم کے سنہری اصول اتحاد، ایمان اور تنظیم پر عمل کی ضروت پر زور دیا۔ اس تقریب کے منتظم ڈاکٹرمحمد اصغر سیال تھے۔


kalam iqbal 76th ID

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.