On the occasion of World Diabetes Day 2024, an awareness seminar and walk were hosted at the IUB's Abbasia campus
PRO No. 426/24 dated 20.11.24
Directorate of Public Relations Islamia University of Bahawalpur
Bahawalpur (PR) Medical and Health Division and IUB Anti-Narcotics and Healthcare Society the Islamia University of Bahawalpur organized an awareness seminar on World Diabetes Day. The seminar was presided over by Prof. Dr. Muhammad Kamran, Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur. The theme of this year’s World Diabetes Day was Breaking Barriers, Bridging Gaps. The guest speaker of the seminar was Prof. Dr. Qazi Masroor Ali and the focal person of the program was Dr. Muhammad Usman Cheema, Chief Medical Officer the Islamia University of Bahawalpur, while the guest of honor was Prof. Dr. Rao Saeed Ahmed, Dean Faculty of Medicine and Allied Health Sciences and Dean Faculty of Pharmacy. The seminar was moderated by Dr. Maleeha Ijaz, Principal Medical Officer, Head University Diabetes Clinic and Fatima Muzahir, Deputy Registrar Public Affairs. Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Kamran, in his address, said that we need to change our lifestyle. People who consume junk food, cold drinks and beverages are affected by obesity and then diabetes. The easy solution to avoid this disease is to control diet and consume healthy food. He appreciated the efforts of Dr. Muhammad Usman Cheema and his team. On this occasion, the guest speaker Prof. Dr. Qazi Masroor Ali thanked Prof. Dr. Muhammad Kamran, Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur and Dr. Muhammad Usman Cheema, Chief Medical Officer for inviting them to the university. Talking about the topic of the seminar, he said that there are 12 and generally two major causes of diabetes, out of which increasing obesity and not implementing physical exercise in our daily lives. He said that diabetes is a major cause of blindness, kidney failure, heart attacks, strokes and lower limb amputations. He said that both the number and prevalence of diabetes cases have been increasing continuously in the last decades, especially in Asia. In this situation, awareness and better control of diabetes and its complications can fundamentally reduce the number of new cases and can be helpful in preventing its complications. On this occasion, Dr. Muhammad Usman Cheema thanked Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Kamran for his cooperation and patronage in organizing the seminar. He thanked the guest speaker Prof. Dr. Qazi Masroor Ali for participating in the seminar. Prof. Dr. Rao Saeed Ahmed said that diabetes is a metabolic syndrome characterized by an increase in blood glucose levels due to insulin deficiency or insulin resistance alone. The prevalence is increasing faster in low and middle income countries than in high income countries. He said that the World Diabetes Day awareness seminar focuses on the topic of diabetes. He hoped that everyone is well aware of the topics of the seminar. Many more such seminars will be organized at the university level to provide awareness about diabetes and its prevention to as many people as possible. The seminar was attended by Muhammad Shaji ur Rehman Registrar, Dr. Abdul Sattar Zahoori Treasurer, Dr. Laila Samreen, Dr. Qurat ul Ain, Dr. Ayesha Bashir, Dr. Naeem Asim, Dr. Rabia, Dr. Wahid Mumtaz Abbasi, faculty members, officers and students in large numbers. Later, a special walk was also taken out on the occasion of this day.
پی آر او نمبر 426/24
مؤرخہ 20.11.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ ر) میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈویژن اور آئی یو بی اینٹی نارکوٹکس اینڈ ہیلتھ کیئر سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام ورلڈ ذیابیطس ڈے کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کی۔ امسال ورلڈ ذیابیطس ڈے کا تھیم Breaking Barriers, Bridging Gaps یعنی رکاوٹوں کو توڑنا، خلا کو ختم کرنا کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور علی تھے اور پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ چیف میڈیکل آفیسر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور جبکہ مہمان اعزاز پروفیسر ڈاکٹر راؤ سعید احمد ڈین فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز و ڈین فیکلٹی آف فارمیسی تھے۔ سیمینار کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر ملیحہ اعجاز پرنسپل میڈیکل آفیسر، ہیڈ یونیورسٹی ذیابیطس کلینک اور فاطمہ مظاہر ڈپٹی رجسٹرار پبلک افیئرز نے سر انجام دیے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنے لائف سٹائل کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ جو لوگ جنک فوڈ، کولڈ ڈرنک اور مشروبات کا استعمال کرتے ہیں ایسے افراد میں موٹاپا اور پھر ذیابیطس اثرانداز ہوتی ہے۔ اس مرض سے بچنے کا آسان حل ڈائٹ کنٹرول کرنا ہے اور صحت افزاء غذا کا استعمال کرنا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ اور ان کی ٹیم کی کاوش کو سراہا۔ اس موقع پر مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور علی نے پروفیسر ڈاکٹرمحمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ چیف میڈیکل آفیسر کا یونیورسٹی میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سیمینار کے موضوع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ذیابیطس کی 12 اور عام طور پر دو بڑی وجوہات ہیں جن میں سے موٹاپا کا بڑھنا اور جسمانی ورزش کو اپنی روزمرہ زندگی میں لاگو نہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس اندھے پن، گردے کی خرابی، دل کے دورے، فالج اور اعضاء کے نچلے حصے کے کٹ جانے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے کیسز کی تعداد اور پھیلاؤ دونوں پچھلی دہائیوں میں خاص طور پر ایشیا میں مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس صورتحال میں ذیابیطس اور اس کی پیچیدگیوں پر آگاہی اور بہتر کنٹرول بنیادی طور پر نئے کیسز کی تعداد کو کم کرسکتا ہے اور پیچیدگیوں کے حوالے سے اس کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ نے سیمینار کے انعقاد پر تعاون و سرپرستی پر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سمینار میں شرکت کرنے پر مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور علی کا شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر راؤ سعید احمد نے کہا کہ ذیابیطس ایک میٹابولک سنڈروم ہے جس کی خصوصیت خون میں گلوکوز کی سطح میں اضافہ صرف انسولین کی کمی یا انسولین کے خلاف مزاحمت کی وجہ سے ہے۔ زیادہ آمدنی والے ممالک کی نسبت کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں پھیلاؤ زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے عالمی دن کے بارے میں آگاہی سیمینار ذیابیطس سے متعلق موضوع پر مرکوز ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کہ ہر کوئی سیمینار کے موضوعات سے بخوبی واقف ہے۔ یونیورسٹی سطح پر اس طرح کے مزید بہت سے سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ذیا بیطس کے بارے میں آگاہی اور اس سے بچاؤ کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہی فراہم کی جا ئے۔ سیمینار میں محمد شجیع الرحمن رجسٹرار، ڈاکٹر عبدالستار ظہوری خزانہ دار، ڈاکٹر لیلا ثمرین، ڈاکٹر قرات العین، ڈاکٹر عائشہ بشیر، ڈاکٹر نعیم عاصم، ڈاکٹر رابعہ، ڈاکٹر وحید ممتاز عباسی، فیکلٹی ممبران، افسران اور طلبا وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعدازاں اس دن کی مناسبت سے خصوصی واک بھی نکالی گئی