About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

One-day program on the theme of the blessings of Ramadan by Department of Educational Leadership and Management, IUB

پی آر او نمبر 23/158
مورخہ 11.04.2023
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ ایجوکیشنل لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں ماہِ رمضان کی مناسبت سے رمضان المبارک کی برکات کے موضوع پر ایک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین بلوچ، مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر سیرت چیئر ڈاکٹر سجیلہ کوثر، چیئرپرسن شعبہ اسپیشل ایجوکشن پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر، چیئرمین شعبہ لینگوئج ایجوکیشن ڈاکٹرمحمد جاوید اورمتعدد اساتذہ سمیت طلبا و طالبات نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین ڈین فیکلٹی آف ایجوکشن نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رسول ﷺ کی سیرت اورانکی اخلاقی زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا امت مسلمہ کی بقاء  رسول ﷺ کی سیرت کی پیروی کرنے میں ہے۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن شعبہ ڈاکٹرعابد شہزاد نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات شعبہ ھذا کی ترقی اور طالبعلموں کی روحانی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ شعبہ مستقبل میں بھی طلباء کی صلاحتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ہم نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کا اہتمام کرتا رہے گا۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سجیلہ کوثر ڈائریکٹر سیرت چیئر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ہمارے لیے دستورِ حیات ہے اور سیرت طیبہ اس دستورِ حیات کی عملی تشریح ہے۔ ہم دنیا وآخرت میں کامیابی چاہتے ہیں تو سیرت طیبہ کی روشنی میں ہی اس دستورِ حیات کو اپنی عملی زندگیوں میں اپنانا ہوگا۔ قرات مقابلے میں پہلی پوزیشن بی ایس فرسٹ سے محمد احمد رضا نے حاصل کی۔ رسول اکرم خاتم النبیین صلی علیہ وسلم کی شان میں نعتیہ کلام پیش کیا گیا جس میں سر فہرست ایم فل فرسٹ سے نقاش علی رہے۔ پروگرام ہذا میں سیرت رسول صلی علیہ وسلم کے عنوان پر متعدد طلباء نے پر جوش تقاریر سے محفل کو رونق بخشی اور آخر میں رسول صلی علیہ وسلم کی سیرت، انکی عملی زندگی اوردین کے روزمرہ معاملات سے متعلق کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں تین ٹیموں پر مشتمل مقابلہ سرانجام پایا اور ایک ٹیم نے اول پوزیشن حاصل کی۔ علاوہ ازیں تقریب میں ارشد حسن نے شرکاءِ محفل سے ''رمضان، سیرت رسول صلی علیہ وسلم اور طلباء کی ذمہ داریاں '' کے عنوان پر خطاب کیا۔ اس موقع پر آئی یوبی قرآت و نعت سوسائٹی سے بھی طلباء نے شرکت کی اور نظرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر چیئرپرسن شعبہ نے اس شاندار تقریب کے انعقاد پر ڈاکٹرمیحلہ جبین، ڈاکٹر افتخار بخت، ڈاکٹرحنا کائنات اور ارشد حسن کی کاوشوں کو سراہا اورطلبا ؤ طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ اس پروگرام میں ایجوکیشن فیکلٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹس سے طلباء نے بھر پور شرکت کی۔

 

EL ramdan sem
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.