About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

One-day training sessions on Modern Research Methods in Fiqh and Usul al-Fiqh organized at IUB

پی آر او نمبر 71/25
مؤرخہ 16.02.2025
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ ر) شعبہ فقہ و شریعہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام خواجہ فرید آڈیٹوریم کے آڈیو ویڈیو کانفرنس روم میں ایک روزہ تربیتی نشست بعنوان فقہ واصول فقہ میں جدید تحقیقی مناہج ورسمیاتِ مقالہ نگاری کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کی تربیت کار اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف اسلم راؤ جامعہ کراچی تھے، جنہوں نے شرکاء کو تحقیقی مقالہ نگاری کے معیارات اور مختلف تحقیقی مناہج سے روشناس کروایا۔ ڈاکٹر محمد عاطف اسلم راؤ نے فقہ واصول فقہ میں تحقیق کے مختلف مناہج کی عملی مثالیں پیش کرتے ہوئے مقالہ نگاری میں عام غلطیوں کی نشاندہی کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اچھا تحقیقی مقالہ لکھنے کے لیے نہ صرف مضبوط تحقیقی بنیاد ومنہج بلکہ درست موضوع کا انتخاب بھی ضروری ہے۔ اس تربیتی نشست میں فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز کے شعبہ حدیث کے استاد ڈاکٹر محمد شفیق انجم، شعبہ علوم قرآنیہ سے ڈاکٹر رویفع خان، شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ ساہیوال مولانا علی عمران، شعبہ فقہ و شریعہ سے ڈاکٹر محمد جنید انور، ڈاکٹر طلحہ حسین اور شعبہ عربی سے ڈاکٹر محمد اکرم الازہری بھی شریک ہوئے، جنہوں نے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال میں بھر پور حصہ لیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر صدر شعبہ ڈاکٹر محمد سعید شیخ نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے معیاری تحقیق کے لیے درست اُردو زبان کے استعمال اور جامع تحقیقی انداز اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ تربیتی نشست نہ صرف نوجوان محققین کے لیے مفید ثابت ہوئی بلکہ اس سے علمی و تحقیقی میدان میں نئی روشنی اور حوصلہ افزائی بھی ملی۔ اس موقع پر پیش کیے گئے نکات مستقبل میں تحقیقی مقالہ نگاری کے معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔


WhatsApp Image 2025-02-16 at 1.33.01 PMWhatsApp Image 2025-02-16 at 1.33.00 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.