About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

one-day training workshop organized by the Directorate of Teaching Assistants and Research Assistants, IUB

پی آر نمبر 484/22
 مورخہ 06.12.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ڈائریکٹوریٹ آف ٹیچنگ اسسٹنٹس اینڈ ریسرچ اسسٹنٹس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیرِ اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد ٹیچنگ اور ریسرچ اسسٹنٹس کی استعداد کار میں اضافہ اور کیریر کونسلنگ تھا۔ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں کی جامعات میں ٹیچنگ اورریسرچ اسسٹنٹس مقرر کیے جاتے ہیں۔ جو تدریسی اور تحقیقی امور میں اساتذہ کے معاون ہوتے ہیں اور ان ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بھی نکھارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تو لرننگ اسسٹنٹس بھی تعینات کیے جاتے ہیں جو اپنے ساتھی طلبا ؤ طالبات کی مدد اور راہنمائی کرتے ہیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر ٹیچنگ اسسٹنٹس اینڈ ریسرچ اسسٹنٹس، پروفیسرڈاکٹر نوید اسلم ملغانی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ تمام شعبوں میں ان کی تعیناتی سے اساتذہ اور طلباوء طالبات دونوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوئی ہیں، مجموعی تعلیمی معیار کی بہتری میں مدد ملی ہے۔ اس موقع پر پروفیسرڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، ڈین فیکلٹی آف لاء،پروفیسرڈاکٹر سعید احمد بزدار، ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز اور شاہد افضل درانی، ڈائریکٹر کیریر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سینٹر نے بھی خطاب کیا۔ پروفیسرڈاکٹر نوید اسلم ملغانی نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق اب تک 381 ٹیچنگ اور ریسرچ اسسٹنٹس تعینات کیے گئے ہیں۔ ان کا تقرر خالصتاََ میرٹ پر کیا گیا اوران تعینات ہونے والے طلبا ؤطالبات کو اپنی تعلیمی اخراجات کے لئے مالی مدد حاصل ہوئی اور دوسری جانب وہ زمانہ طالب علمی سے ہی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کررہے ہیں اور یونیورسٹی اور معاشرے کے لئے مفید افراد ثابت ہو رہے ہیں۔

 

training WS

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.