About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Online Seminar on Pakistan Movement organized by Department of Pakistan Studies

پی آر او نمبر185/20، مورخہ 17-8-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں یوم آزادی کے سلسلے میں انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی ہدایات کے مطابق مختلف سرگرمیوں کا انعقاد جاری ہے۔ شعبہ مطالعہ پاکستان کے زیر اہتمام تحریک پاکستان کے موضوع پر آن لائن سیمینار سے پروفیسر حمید رضا صدیقی سابق پرنسپل گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان وسینڈیکیٹ ممبر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ خالد قریشی، چیئر پرسن شعبہ عربی اور پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی نے خطاب کیا۔ پروفیسر حمید رضا صدیقی نے کہا کہ پاکستان محض جغرافیائی مملکت نہیں بلکہ ایک نظریاتی مملکت ہے۔ قائد اعظم نے برملا کہا کہ پاکستان اسلام کی تجربہ گاہ ہو گی۔ ہم ہر لحاظ سے ایک قوم ہیں اور ہمارا دین ہمیں ایک مکمل ضابطہ حیات فراہم کرتا ہے اور یہی ضابطہ حیات دراصل مملکت خداداد پاکستان کی اساس ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ خالد قریشی نے اپنے خطاب میں تحریک پاکستان میں حصہ لینی والی خواتین رہنماؤں کا ذکر کیا جنہوں نے جدوجہد ِ آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی نے ریاست بہاول پور کے قیام پاکستان میں کردارخصوصاً نواب آف بہاول پور کی ملی خدمات پر روشنی ڈالی۔

Seminar by Pak Study Deptt

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.