About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Organized by IUB, a literary session and academic dialogue was organized on the occasion of Saadi and Iqbal Day

پی آر او نمبر188/23
 مورخہ 4 مئی 2023

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

شعبہ زبان و ادبیات فارسی،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام یومِ سعدی واقبال کے حوالے  ایک ادبی نشست اور علمی مکالمے کا اہتمام کیاگیا ، جس میں اساتذہ، طلبہ اور معززین شہر نے شرکت کی۔ اس موقع پر بریگیڈیر (ر) پروفیسر ڈاکٹر وحید الزمان طارق صاحب نے نہایت پرمغز خطبے سے حاضرین کو مستفید کیا۔ اور علمی مکالمے سے بہت سی گرہوں کی عقدہ کشائی کی۔ انھوں نے شیخ سعدی شیرازی کی اخلاقی تعلیمات کے قبل از اسلام اہل فارس کے اخلاقی نظام کے تسلسل میں  ہمارے معاشرے پر اس کے دیرپا اثرات، قبولیت اور ہماری صدیوں کی بنیادی تعلیمات پر شیخ کی کتب کریما، گلستان اور بوستان کے علاوہ ان کی غزلیات کی پذیرائی اور اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے علامہ اقبال کی فکر اور شاعری پر شیخ سعدی کے اشعار و افکار کا خصوصی تذکرہ کیا۔ خصوصا بانگ درا اور زبور عجم  پر سعدی کے اثرات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے انیسویں صدی کے اواخر کے عمومی ماحول میں اقبال نے سید میر حسن رح کے حلقہِ درس میں جہاں تعلیم حاصل کی وہاں، سعدی کے اشعرا کی گونج بخوبی سنائی دیتی تھی۔ ڈاکٹر عصمت درانی، صدر شعبہ فارسی نے کہا کہ شیخ سعدی کے وہ اشعار جو اقوام متحدہ کی دیوار ہر منقش ہیں وہ انسایت کا چارٹر ہیں۔ یہ در اصل آنحضورﷺ کی ایک حدیث سے مشتق ہیں اور یہ انسانیت کے نام  پیغام ہے۔ اس  کی باز گشت ہمیں اقبال کے کلام میں بھی ملتی ہے۔ اج معاشرہ جس اخلاقی زبوں حالی کا شکار ہے، سعدی کی تعلیمات و افکار کو نظام تعلیم میں شامل کرنا اشد ضروری ہے۔ تقریب کے آخر میں ڈاکٹر وحید الزمان طارق نے شرکا کے علمی استفسارات کے سیر حاصل جواب بھی دیے۔


saadi

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.