About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Parent-Teacher meeting organized by Department of Physical Therapy, IUB

PRO No. 356 /23, dated 07.09.2023
Directorate of Public Relations, Islamia University Bahawalpur
In the Islamia University of Bahawalpur, there is constant communication between teachers and parents for the academic performance, curricular and co-curricular activities and character building of the students. The relationship of trust between teachers and parents is flourishing and getting stronger year by year. A delegation of parents expressed these views during a visit to the Department of Physical Therapy in a meeting with Prof. Dr. Asadullah Madani, Chairman Department of Physical Therapy. Prof. Dr. Asadullah Madani said that according to the vision of Vice-Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar, parent-teacher meetings have been organized recently in all departments to promote a positive and constructive dialogue. The university was informed about the strategy to deal with the challenges and to increase the character building of the students. This activity will make parents aware of all the affairs of the university and they will help in ensuring the participation of students in the curricular and co-curricular activities of the university with more confidence than before. The parents appreciated the initiatives taken by the Vice-Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar for the university and discussed various suggestions for the academic and professional development of the students and to become better professionals and responsible citizens in the future.


DPT eng

 

پی آر او نمبر 356 /23
مورخہ 07.09.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں اساتذہ اور والدین کے مابین طلباء وطالبات کی تعلیمی کارکردگی، نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں اور کردار سازی کے لیے ہمہ وقت رابطہ رہتا ہے۔ اساتذہ اور والدین کے درمیان اعتماد کا رشتہ برسہ برس سے پھل پھول اور پہلے سے مضبوط ہو رہا ہے۔ اس بات کا اظہار والدین کے وفد نے شعبہ فزیکل تھراپی کے دورے کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اسداللہ مدنی چیئرمین شعبہ فزیکل تھراپی سے ایک نشست میں کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر اسداللہ مدنی نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کے ویژن کے مطابق حال ہی میں تمام شعبہ جات میں والدین اور اساتذہ کی ملاقاتوں کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ ایک مثبت اور تعمیری مکالمے کو فروغ دیا جا سکے۔ یونیورسٹی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور طلباء وطالبات کی کردار سازی کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اس سرگرمی سے والدین کو یونیورسٹی کے تمام امور سے آگاہی حاصل ہوگی اور وہ پہلے سے زیادہ اعتماد سے یونیورسٹی کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں طلباء وطالبات کی شرکت کو یقینی بنانے میں معاون ہو گے۔ والدین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی یونیورسٹی کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور طلباء وطالبات کی تعلیمی، پیشہ ورانہ ترقی اور مستقبل کے بہتر پروفیشنل اور ذمہ دار شہری بننے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

 

DPT urd

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.