About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

PEEF launched Soft Skills Development Program for IUB students to enhance their skills and provide financial support

PRO No.514 /23, Dated 01.12.2023
Directorate of Public Relations
The Islamia University of Bahawalpur

PEEF launched Soft Skills Development Program for IUB students to enhance their skills and provide financial support Through this training, the participants are taught about important issues such as working as a team to achieve goals, facing challenges during work and motivating your team to achieve their goals by making full use of their leadership skills. This will not only create self-confidence among the students, but they will be able to better deal with the problems in their future life. On this occasion, Dean Faculty of Biological and Chemical Sciences Prof. Dr. Shazia Anjum said that the Punjab Education Endowment Fund is in poverty.  There is a ray of hope for the talented students. Appreciating the knowledge-friendly efforts of the Punjab Education Endowment Fund, the Vice Chancellor said that this two-day soft skills training will be very useful for the students.  And after doing this, the students will be able to strengthen not only themselves but also their families economically.  Apart from this, they will be able to play a key role in the economic and social development of the country.  Muhammad Usman Islam, Officer of Punjab Education Endowment Fund, thanked Prof. Dr. Naveed Akhtar, Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur and said that with their support, the successful organization of soft skills training was possible, and assured that the Punjab Education Endowment will continue to do so in the future.  The fund will continue to offer its services for the better future of the students. Muhammad Usman Islam said that in the last few financial years, the Punjab Education Endowment Fund provided scholarships worth about 56 million rupees to about 600 deserving students of the Islamia University of Bahawalpur and assured to continue this process.


PEEF scholar seminar

پی آر او نمبر 514 /23
 مورخہ 01.12.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
پنجاب ایجو کیشن انڈومنٹ فنڈ اور اسلامیہ یونیورسٹی کے اشتراک سے طلبہ کے لیے سافٹ سکلز کی دو روزہ ٹریننگ کا اہتمام
پنجاب ایجو کیشن انڈومنٹ فنڈ نے سٹوڈنٹ کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے  پنجاب بھر میں سافٹ سکلز ڈویلپمنٹ  پروگرام کا آغاز کیا۔ جس کے لیے سب سے پہلے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا انتخاب کیا گیا۔ پنجاب ایجو کیشن انڈومنٹ فنڈ اب تک اسلامیہ یونیورسٹی کے تقریبا 600 طلبہ و طالبات کو تقریبا 56 ملین فنڈز مہیا کر چکا ہے۔ سافٹ سکلز ٹریننگ کا مقصد  طلباء و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عملی زندگی کی مہارتوں سے روشناس کرانا ہے۔ اس ٹریننگ کے زریعے شرکاء کو ٹیم کی شکل میں کام کرتے ہوئے مقصد میں کامیاب ہونا، دوران کام مشکلات کا سامنا کرنا اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے مقاصد کے حصول کے لیے حوصلہ افزائی کرنا جیسے اہم امور کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس سے ناصرف طلبہ میں خود اعتمادی پیدا ہوگی بلکہ وہ اپنی پیش آئندہ زندگی میں مسائل سے بہتر طور پر نبرد آزما ہو سکیں گے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز نے کہا کہ پنجاب ایجو کیشن انڈومنٹ فنڈ غربت میں ہونہار طلبہ کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔ انہوں نے پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی علم دوست کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دو روزہ سافٹ سکلز ٹریننگ طلبہ کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگی۔ اور اس کے کرنے کے بعد طلبہ ناصرف خود کو بلکہ اپنے خاندان کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے قابل ہو سکے گے۔ اس کے علاوہ ملک و قوم کی معاشی و سماجی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرسکیں گے۔ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے آفیسر محمد عثمان اسلام  نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے سافٹ سکلز ٹریننگ کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ بھی پنجاب ایجو کیشن انڈومنٹ فنڈ طلبہ کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی خدمات پیش کرتا رہے گا۔ محمد عثمان اسلام نے بتایا کہ گزشتہ چند مالی سالوں میں پنجاب ایجو کیشن انڈومنٹ فنڈ نے اسلامیہ یونیورسٹی کے تقریبا 600 مستحق طلباء و طالبات میں تقریبا 56 ملین روپے  کے سکالرشپس فراہم کیے۔ اور یہ سلسلہ مزید جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔


PEEF scholar urdu 1PEEF scholar urdu 2

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.