About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

CELEBRATIONS OF “HAFTA SHAN-E-REHMATUL LIL ALAMEEN”

پی آر او نمبر314/20، مورخہ 11-11-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ہدایت پر ہفتہ شانِ رحمت للعالمین ﷺ کے حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں تقریبات جاری ہیں۔۔ مورخہ 11نومبر 2020 کو اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے غلام محمد گھوٹوی ہا ل میں ڈویژ نل سطح پر مقابلہ حسن قرا ئت کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کی کیٹگری میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طالب علم حافظ عامر مسرور نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ طالبات کی کیٹگری  میں اسلامیہ یونیورسٹی ہی کی طالبہ حافظہ میمونہ اشرف نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔حسن نعت کے مقابلے میں طلباء کیٹگری میں خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے طالب علم محمد عاصم حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔جبکہ طالبات کی کیٹگری میں اسلامیہ یونیورسٹی کی طالبہ حافظہ عنب رشید نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ان مقابلہ جات کے کنوینئر، ڈائریکٹر سیرت چیئر و ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ شانِ رحمت للعالمین ﷺ منانے کا حکومت پنجاب کا یہ اقدام قابل ِ تحسین ہے۔نبی کریم ﷺ کی سیرت و کردار سے ہی ہم اپنے معاشرے میں سدھار لا سکتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ کا اسوۂ حسنہ ہی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔مقابلہ قرأت کی نظامت کے فرائض محمد یوسف فہیم اور اقصی طاہر نے سرانجام دیئے جبکہ نعت کے مقابلہ کی کمپیئرنگ ڈاکٹر محمد سعید شیخ نے کی۔
naat-1

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.