About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

PhD open defense at Education Department

پی آر او نمبر102/21، مورخہ 01-03-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ ایجوکیشن کے پی ایچ ڈی سکالر زمحمد اسماعیل دورانی اور سمیرا کلثوم کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس03مارچ 2021ء صبح 10بجے شعبہ ایجوکیشنل ٹریننگ، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالر محمد اسماعیل دورانی نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان"An Evaluative Study on the Role of Head Teachers in Promoting Quality of Education at Secondary Level" جبکہ سمیرا کلثوم نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان "A Study of Social-Emotional Competence of Secondary School Students and its Impact on their Academic Achievementپروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین چیئر مین شعبہ ایجوکیشن،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ پی ایچ  ڈی سکالر محمد اسماعیل دورانی کے بیرونی ممتحنین میں ڈاکٹر جاوید حسن اختر، غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان اور ڈاکٹر شاہدہ سجاد وائس چانسلر ملیر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کراچی شامل ہیں جبکہ سمیرا کلثوم کے پی ایچ ڈی اوپن ڈیفنس میں پروفیسر ڈاکٹر خالد خورشید، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور  ڈاکٹر شاہدہ سجاد وائس چانسلر ملیر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کراچی بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گی۔ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزکو شرکت کی دعوت عام ہے۔ 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.