About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Pollution caused by the use of Plastic Bags

پی آر او نمبر545/21، مورخہ24.09.2021 
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 پلاسٹک کے تھیلوں اور پلاسٹک سے بنی دیگر اشیا کے استعمال سے پیدا ہونے والی آ لودگی ایک بین الاقوامی مسئلہ بن چکی ہے۔قدرتی ریشوں اور کاغذ سے بنے ماحول دوست متبادل بیگ کے استعمال کو فروغ دیا جانا چاہیے۔  پلاسٹک کے تھیلے اور پلاسٹک سے بنی دیگر اشیاء کا استعمال نہ صرف سمندری حیات بلکہ ذرعی اراضی کے لیے بھی خطرہ ہے۔استعمال شدہ پلاسٹک جہاں نہروں اور سیوریج سسٹم میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے وہیں اس سے پیدا ہونے والی میتھین اور کاربن ڈائی آکسائڈ گیسز کے اخراج سے کلائمیٹ اور ایکو سسٹم کو شدید نقصانات پہنچتے ہیں۔پلاسٹک کا استعمال وقتی طور پر سہولت فراہم کرتا معلوم ہوتا ہے لیکن آج  بظاہر ڈسپوزیبل سمجھی جانے والی پلاسٹک سے بنی تمام مصنوعات آنے والے کل کے لیے وبال کی شکل اختیار کر جائیں گی۔باشعور اور اپنے تابناک مستقبل کے خواہاں معاشرے ان نا پائیدار اور جزو وقتی سہولیات کے بجائے ٹھوس اقدامات کے عمل پہ یقین رکھتے ہوئے پلاسٹک سے بنی تمام چیزوں کے استعمال کو ترک کر چکی ہیں ہمیں اپنی سوسائٹی میں پلاسٹک سے بنے تھیلوں،بوتلوں، اور دیگر اسی نوع کی کراکری وغیرہ سے اجتناب کی ترغیب دینا ہے  اس آگاہی کو مہم کے طور پہ روشناس کروا کے ہی ان پلاسٹک مصنوعات کے استعمال کے نقصانات سے آگاہ کا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آئی یو بی کے ڈائریکٹر براڈکاسٹ ریڈیو ٹی وی اینڈ فلم ڈاکٹر محمد شہزاد رانا نے ڈائریکٹر گرین کیمپس پراجیکٹ ڈاکٹر عابد گل سے عباسیہ کیمپس میں واقع  ڈائریکٹر یٹ آف سی۔ بی آر۔ٹی وی اینڈ فلم آفس میں ایک خصوصی ملاقات میں کیا اور اس موقع پہ آگاہی مہم کے تمام ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لے کر نوجوانوں کو اس تحریک میں شامل کرنے کا لائحہ عمل بھی مرتب کیاگیا۔

WhatsApp Image 2021-09-24 at 5.03.57 PM (1)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.