About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Post Doctorates seminar organized by Department of Iqbal Studies, IUB

پی آر او نمبر 353/24
مؤرخہ 26.09.24

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

بہاولپور (پ ر) علامہ محمد اقبال شاعر اور فلسفی ہونے کے ساتھ ساتھ ماہرِ تعلیم بھی تھے۔ ان کے تعلیمی فلسفے میں اتنی گہرائی اور وسعت ہے کہ اس پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی نظام کو جدید اور مثبت خطوط پر استوار کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام چیئرمین شعبہ اقبالیات و فلسفہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے پوسٹ ڈاکٹریٹ لیول کے حتمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کی پوسٹ ڈاکٹریٹ کی تحقیق کا موضوع علامہ محمد اقبال کا فلسفہ تعلیم اور اس کا پاکستانی اعلیٰ تعلیمی نظام پر اطلاق تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ محمد اقبال نے ماڈل یونیورسٹی کا تصور پیش کیا اور اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے نصاب اور تحقیقی معیار سے متعلق تفصیلی تجاویز پیش کیں جن سے رہنمائی لینا وقت کی ضرورت ہے۔ ان سیمینارز میں ڈاکٹر ظفر حسین ظفر اور ڈاکٹر اعجاز الحق اعجاز نے بھی اپنی پوسٹ ڈاکٹریٹ سطح کی تحقیق پیش کی جسے حاضرین اور جائز کاروں کی طرف سے ناصرف سراہا گیا بلکہ ان تمام تحقیقات کو اہم علمی پیش رفت قرار دیا گیا۔ ان تحقیقی سیمینارز کے جائزہ کار پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو اور پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی تھے جب کہ پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز، پروفیسر ڈاکٹر مقبول گیلانی، ڈاکٹر ممتاز خان بلوچ چیئرمین شعبہ سرائیکی، ڈاکٹر ضیاءالحق چیئرمین شعبہ جسمانی تعلیم، ڈاکٹر مظہر عباس، ڈاکٹر رمضان طاہر، ڈاکٹر قمر عباس، حافظ عتبان اللہ اور محسن رضا کے عللاوہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر اصغر سیال نے سر انجام دئیے۔


WhatsApp Image 2024-09-26 at 1.45.00 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.