About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

President Kissan Board called on Worthy Vice Chancellor

PRO No. 89/21,

Dated 22-02-2021

Public Relations Office,

Islamia University Bahawalpur

 

Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur has said that the Faculty of Agriculture, the Islamia University of Bahawalpur is striving to identify the fruits of agricultural research directly to the farmers. The Vice Chancellor expressed these views while talking to President Farmers Board Jam Hazoor Bakhsh, Markazi Chairman Farmers Board Pakistan and Senior Vice President, Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry Ghulam Farid in his office this morning. Vice Chancellor said that farmers have a very important role to play in the agrarian economy and in this regard it is very important for them to be aware of the latest methods provided by the government through marketing and liaison with cotton ginners through the Chamber of Commerce and Industry. He said that a grand seminar on cotton cultivation, varieties of cotton provided by the university and marketing would be organized in the main auditorium for local farmers early next month. Hundreds of local farmers would participate in the seminar. Participants will be provided with special information on cotton cultivation. He said that Prof. Dr. Muhammad Iqbal, Director of Research would conduct the seminar and the farmers would be provided information about the varieties of cotton introduced by the university which would address the local climatic conditions, water scarcity, Curl leave virus and whitefly.

 

پی آر او نمبر89/21، مورخہ 22-02-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ جامعہ اسلامیہ کی ایگریکلچر فیکلٹی زرعی تحقیق کے ثمرات براہ راست کسانوں کو پہچانے کے لیے کوشاں ہے۔وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار آج صبح اپنے دفتر میں صدر کسان بورڈ جام حضور بخش مرکزی چیئرمین کسان بورڈ پاکستان اور سینئر وائس پریزیڈنٹ غلام فریدبہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی معیشت میں کسانوں کا بہت اہم کردار ہے اور اس حوالے سے انہیں جدید ترین طریقہ کار سے آگاہی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی مارکیٹنگ اور ایوان صنعت و تجارت کے ذریعے کاٹن جنرز سے رابطہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ کے آغاز میں مقامی کسانوں کے لیے مرکزی آڈیٹوریم میں کپاس کی کاشت، یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کردہ کپاس کی اقسام اور مارکیٹنگ سے متعلق گرینڈ سیمینار منعقد کرایا جائے گا۔اس سیمینار میں سینکڑوں کی تعداد میں مقامی کاشت کار شریک ہوں گے اور انہیں کپاس کی کاشت سے متعلق خصوصی آگاہی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال ڈائریکٹر ریسرچ اس سیمینار کا انعقاد کریں گے اور کسانوں کو یونیورسٹی کی جانب سے متعارف کردہ ایسی کپاس کی اقسام سے متعلق معلومات فراہم کی جائے گی جو مقامی موسمی حالات، پانی کی کمی، پتہ مروٹ وائرس اور وائٹ فلائی کے حملے کے خلاف بہترین کارکردگی کی حامل ہیں۔

President Kissan Board meets WVC

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.