Prime Minister Pakistan Electric Wheelchair Scheme for special University Students Phase 3 was held at the IUB
PRO No. 23/164, dated 14.04.2023
Public Relations Office, Islamia University Bahawalpur
Governor Punjab Engineer Muhammad Baligh ur Rehman participated in the ceremony of Prime Minister Pakistan Electric Wheelchair Scheme for special University Students Phase 3 organized by Higher Education Commission at the Islamia University of Bahawalpur today. He also inaugurated 10 new buses for the Islamia University of Bahawalpur transport fleet during his visit to the University.
Addressing the ceremony the Governor Punjab Engineer Muhammad Baligh ur Rehman has said that the provision of educational facilities to special students is to ensure the promotion of education on priority basis as per the vision of Pakistan Prime Minister Shehbaz Sharif. He said that special students are undoubtedly useful and active citizens of the society. Provision of electric wheelchairs by the government to these students will definitely help them in their academic and other activities. He said that this is a much signified step on behalf of the Higher Education Commission. He said that the Islamia University of Bahawalpur is playing an exemplary role in providing facilities for special students. The Governor also praised the expansion and development of the Islamia University of Bahawalpur under the leadership of Vice-Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob for the welfare of students, especially the provision of facilities for special students. Establishing a special access center in the university to help these students, providing infrastructure for their transportation, free pick and drop service, one-window and a university welfare society are good initiatives. He said that in the third phase, 250 electric wheelchairs are being distributed to different universities of the country. He said that during the Muslim League (N) era, the higher education sector was given prime importance and the budget of this sector was increased from rupees 34 billion to 120 billion. Provision of thousands of laptops to students, fee waiver scheme, establishment of new universities, establishment of women's universities were key to the development of higher education in the country. As the Federal Minister of Education, he ensured provision of 850 million rupees for the Islamia University of Bahawalpur, 550 million rupees for Bahawalnagar Campus, and 750 million rupees for Rahim Yar Khan Campus and these projects were completed during this period. Establishment of Women's University in Bahawalpur, establishment of Cholistan Veterinary and Animal University, campus of Allama Iqbal Open University and also new colleges and polytechnic colleges were very useful steps for the development of this area. Vice-Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob said that Governor Punjab and Chancellor Engineer Muhammad Baligh ur Rehman's deep interest in teaching, research and development projects in the Islamia University of Bahawalpur are very important. The Islamia University of Bahawalpur is grateful to Federal Government and Higher Education Commission for providing electric wheelchairs for special students. The special team of the university is working day and night to provide special access center and many other facilities for special students in the university. On this occasion, the Project Director of the Higher Education Commission Durr e Shahwar Sadozai said that in the first two phases of the Prime Minister Pakistan Electric Wheelchair Scheme for University Students, 365 electric wheelchairs were distributed across the country and now another 250 electric wheelchairs are being distributed. Among them, 20 electric wheelchairs are being given to the students of the Islamia University of Bahawalpur and other institutions in today's ceremony. Governor Punjab and Chancellor Engineer Muhammad Baligh ur Rehman along with Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob inaugurated 10 new buses for the University Transport Fleet. On this occasion Chief Transport Officer Khalil ur Rehman said that the transport fleet of the Islamia University of Bahawalpur in all campuses. Apart from the cities, it is providing transport facility to the students of the suburbs. The University has purchased 10 new buses from its own resources. Governor Punjab while appreciating this initiative said that it is a very good initiative to provide comfortable and safe travel for students. Vice Chancellor Sadiq Women University Dr. Saiqa Imtiaz, Director HEC Lahore Ghafoor Ahmed Chaudhry, Principal Sadiq Public School David Dawoodals, former MPA Fauzia Ayub, Dr. Rana Muhammad Tariq, Mian Shahid Iqbal, Dean Faculty, teachers and students participated in the ceremony.
پی آر او نمبر 23/164
مورخہ 14.04.2023
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان الیکٹرک ویل چیئر سکیم برائے یونیورسٹی طلبہ وطالبات فیز 3 کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ٹرانسپورٹ فلیٹ کے لیے 10 نئی بسوں کا افتتاح بھی کیا۔
غلام محمد گھوٹوی ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ خصوصی طلباء وطالبات کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے ویژن کے مطابق فروغ تعلیم کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی طلباء و طالبات بلاشبہ معاشرے کے مفید اور فعال شہری ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان طلباء وطالبات کے لیے الیکٹرک ویل چیئرز کی فراہمی یقینی طور پر ان کی تعلیمی اور دیگر سرگرمیوں میں مدد گار ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے یہ ایک انتہائی خوش آئندعمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور خصوصی طلباء وطالبات کے لیے سہولیات کی فراہمی کے لیے مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی سربراہی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ہونے والی توسیع و ترقی طلباء وطالبات کی فلاح و بہبود کے لیے کئے جانے والے اقدامات خصوصا خصوصی طلباء وطالبات کے لیے سہولیات کی فراہمی خوش آئند ہے۔ یونیورسٹی میں ان طلباء و طالبات کی مدد کے لیے خصوصی رسائی مرکز کا قیام، ان کی نقل و حمل کے لیے انفرسٹرکچر کی فراہمی، فری پک اینڈ ڈراپ سروس، ون ونڈو سیل کا قیام اور یونیورسٹی ویلفیئر سوسائٹی کا قیام انتہائی احسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں 250 الیکٹرک ویل چیئرز ملک کی مختلف جامعات میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو اوالین اہمیت دی گئی اور اس شعبے کا بجٹ 34 بلین سے بڑھ کر 120 بلین کر دیا گیا۔ طلباء وطالبات کے لیے ہزاروں لیپ ٹاپ کی فراہمی، فیس معافی سکیم، نئی جامعات کا قیام، ویمن یونیورسٹیوں کا قیام، ملک میں اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے لیے کلیدی اہمیت کے حامل تھے۔ بطور وفاقی وزیر تعلیم انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے لیے 850 ملین، بہاولنگر کیمپس کے لیے 550 ملین، رحیم یار خان کیمپس کے لیے 750 ملین کی فراہمی یقینی بنائی اور ان منصوبوں کو اسی دور میں ہی مکمل کر لیا گیا۔ بہاول پور میں ویمن یونیورسٹی کا قیام، چولستان ویٹرنری اینڈ اینمل یونیورسٹی کا قیام، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا کیمپس اور اس کے علاوہ کالجز اور پولی ٹیکنیکل کالجز کا قیام اس علاقے کی ترقی کے لیے انتہائی مفید اقدامات تھے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب نے کہا کہ گورنر پنجاب و چانسلر انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی جامعہ اسلامیہ میں تدریس و تحقیق اور ترقیاتی منصوبوں میں گہری دلچسپی انتہائی اہم ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور خصوصی طلباء وطالبات کے لیے الیکٹرک ویل چیئرز کی فراہمی پر وفاقی حکومت اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی شکرگزار ہے۔ یونیورسٹی میں خصوصی طلباء وطالبات کے لیے خصوصی رسائی مرکز اور دیگر بہت سی سہولیات کی فراہمی میں یونیورسٹی کی خصوصی ٹیم دن رات کوشاں ہے۔ اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نمائندہ دُرِشہوار سدوزئی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان الیکٹرک ویل چیئر سکیم برائے یونیورسٹی طلبہ وطالبات کے پہلے دو مرحلوں میں پورے ملک میں 365 الیکٹرک ویل چیئرز تقسیم کی گئیں اور اب مزید 250 الیکٹرک ویل چیئرز تقسیم کی جا رہی ہیں جن میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور دیگر اداروں کے طلبہ وطالبات کو آج کی تقریب میں 20الیکٹرک ویل چیئر زدی جا رہی ہیں۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے خصوصی افراد کے رسائی مرکز کے انچارج زین خان نے تعاون و سرپرستی پر چانسلر اور وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا اور مرکز میں خصوصی افرا د کے لیے جاری سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب و چانسلرانجینئر محمدبلیغ الرحمن نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ہمراہ یونیورسٹی ٹرانسپورٹ فلیٹ کے لیے 10 نئی بسوں کا افتتاح کیا۔ا س موقع پر چیف ٹرانسپورٹ آفیسر خلیل الرحمن نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا ٹرانسپورٹ فلیٹ تمام کیمپسز میں شہروں کے علاوہ نواحی قصبات کے طلباء وطالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ یونیورسٹی نے اپنے وسائل سے 10 نئی بسیں خرید ی ہیں گورنر پنجاب نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلباء وطالبات کے لیے آرام دہ اور محفوظ سفر کی فراہمی بہت احسن اقدام ہے۔