About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Vice Chancellor of the Islamia University of Bahawalpur is giving an interview in Radio Pakistan Bahawalpur

PRO No. 257/22

Dated 07-06-2022

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur, said that the announcement made by the government in the budget to provide maximum resources in the field of higher education is very welcome. The Vice Chancellor expressed these views in the current affairs program of Radio Pakistan Bahawalpur. He said that the higher education sector has a key role to play in the development of the country. Our universities play an important role in social and economic development. The provision of maximum funds for teaching and research is actually necessary for the development of the country. He said that the Islamia University of Bahawalpur has achieved a unique position on the national and global horizon in the last three years due to its excellent teaching and research and excellent infrastructure. At present more than 57 thousand students are studying in the university. Teaching and research is going on in more than 300 subjects. Prefer In the last admission campaign, the university received more than 125,000 applications and admitted 13,000 students. Admission campaign has also started this year and for the convenience of candidates, admission centers have been set up in other cities and towns. The teachings could be highlighted nationally and internationally. Responding to a question, he said that Khawaja Farid chair has been made active so that the teachings of the great Sufi poet could be highlighted nationally and internationally. Similarly, research on various aspects of the former state of Bahawalpur is being carried out through Sir Sadiq Muhammad Khan Abbasi V Chair. Earlier, when the Vice Chancellor reached Radio Pakistan Bahawalpur, received by Station Director Khalid Iqbal and Controller News Punjab Sajjad Pervez. The Station Director briefed the Vice Chancellor on current affairs, entertainment programs and broadcasts. The Vice Chancellor appreciated the role of Radio Pakistan in the educational and social development of the region. The Vice Chancellor also visited the special gallery set up at Radio Pakistan Bahawalpur where memorabilia of famous artists are displayed. On this occasion, he was also informed about the history of Radio Pakistan Bahawalpur.

rp english

 

پی آر او نمبر257/22، مورخہ 07-06-2022

پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہا ول پور نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ وسائل کی فراہمی کا اعلان انتہائی خوش آئند ہے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار ریڈیو پاکستان بہاول پور کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کا شعبہ ملک کی ترقی میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔ ہماری جامعات سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار کی حامل ہیں۔ تدریس و تحقیق کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈ کی فراہمی دراصل ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور گزشتہ تین برسوں میں قومی اور عالمی افق پر اعلیٰ تدریس اور تحقیق اور بہترین انفراسٹرکچر کی وجہ سے منفرد مقام حاصل کر چکی ہے۔ یونیورسٹی میں اس وقت 57ہزار سے زیادہ طلبا ء وطالبات زیر تعلیم ہیں۔300سے زائد مضامین میں درس و تحقیق جاری ہے۔ا ٓن لائن ایڈمیشن سسٹم اور باسہولت داخلہ پالیسی کی بدولت ملک کے کونے کونے سے طلباء حصول تعلیم کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو ترجیح دیتے ہیں۔ گزشتہ داخلہ مہم میں یونیورسٹی کو 1لاکھ 25ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں اور 13ہزار طلباء و طا لبات کو داخلہ دیا گیا۔ اس سال بھی داخلہ مہم کا آغاز ہو چکا ہے اور امیدواروں کی سہولت کے لیے دیگر شہروں اور قصبات میں بھی داخلہ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواجہ فریدچیئر کو فعال بنادیا گیا ہے تاکہ عظیم صوفی شاعر کی تعلیمات کو قومی اور عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔ اسی طرح سر صادق محمد خان عباسی پنجم چیئر کے ذریعے سابقہ ریاست بہاول پور کے مختلف پہلوؤں پر تحقیق جاری ہے۔ اس سے قبل وائس چانسلر ریڈیو پاکستان بہاول پور پہنچے تو اسٹیشن ڈائریکٹر خالد اقبال اور کنٹرولر نیوز پنجاب سجاد پرویز نے ان کا استقبال کیا۔ اسٹیشن ڈائریکٹر نے وائس چانسلر کو کرنٹ افیئرز، تفریحی پروگراموں سمیت نشریات پر بریفنگ دی۔ وائس چانسلر نے علاقے کی تعلیمی و سماجی ترقی میں ریڈیو پاکستان کے کردار کو سراہا۔ وائس چانسلر نے ریڈیو پاکستان بہاو لپور میں قائم خصوصی گیلری کا بھی دورہ کیا جہاں پر موجود نامور آرٹسٹوں کی یادگارتصاویر آویزں ہیں۔ اس موقع پر انہیں ریڈیو پاکستان بہاول پور کے قیام سے اب تک تاریخ سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 

rp urdu

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.