About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Prof. Dr. Basira Ambrin, Director Iqbal Academy Pakistan appreciated the activities related to Iqbal Day held in IUB

پی آر نمبر 455/22
 مورخہ 18.11.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور: شعبہ اقبالیات، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کی علمی و ادبی سرگرمیاں لائقِ تحسین ہیں۔ فروغ فکر اقبال کے ضمن میں یہ شعبہ پاکستانی جامعات میں سے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عبنرین ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان لاہور نے بورڈ آف سٹڈیز کی میٹنگ میں کیا۔ انھوں نے شعبے کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے شعبہ اقبالیات کی طرف سے دس روزہ جشنِ خودی کی تقریبات کی تعریف کی اور مبارک باد پیش کی۔ انھوں نے شعبہ اقبالیات کی طرف سے تمام اقدامات کو مجموعی طور پر قابلِ تعریف قرار دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اقبالیات کے فروغ کے لیے وہ شعبے کے ساتھ اپنا علمی و ادبی تعاون جاری رکھیں گی۔ تفصیلات کے مطابق شعبہ اقبالیات دی اسلامیہ یونی ورسٹی بہاول پور کی بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام چیئرمین شعبہ کے زیرِ صدارت ہوا۔ اجلاس میں بطور سبجیکٹ ایکسپرٹ پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے آن لائن شرکت کی۔ اراکین ِ اجلاس میں ڈاکٹر محمد اصغر سیال، پروفیسر محمد افضل بسرا، ڈاکٹر ذیشان اطہر، ڈاکٹر زاہد اختر شاہین، ڈاکٹر صغریٰ رانا، صائمہ رفیق، ڈاکٹر شہزاد اختر بیگ، بلقیس اقبال ا ور حافظ عُتبان اللہ شامل تھے۔ شرکا ئے اجلاس نے پی ایچ ڈی اور ایم فل کے موضوعات کی منظوری دی۔ مذکورہ اجلاس میں انٹرنل اور ایکسٹرنل ماہرین کا تقرر باہمی مشاورت سے کیا گیا۔ اس کے علاوہ شعبے کے دیگر امور کے بارے میں اراکین کے مشوروں کا خیرمقدم کیا گیا۔


iqbal urdu

 

 


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.