Prof. Dr. Ghulam Mustafa, Dean Faculty of Physical and Mathematical Sciences gave an interview at IUB Admission Hour
PRO No. 258/24 dated 30.07.2024
Directorate of Public Relations Islamia University Bahawalpur
Bahawalpur (PR) Prof. Dr. Ghulam Mustafa, Dean Faculty of Physical and Mathematical Sciences, speaking on the university Facebook during the live admission hour, said that the admission campaign is going on in the Islamia University of Bahawalpur. Faculty of Physical and Mathematical Sciences consists of three departments including Department of Geography, Department of Mathematics and Institute of Physics. Department of Physics is the oldest department of the Islamia University of Bahawalpur established in 1977, the Department of Physics was upgraded to Institute of Physics in 2020. In the Faculty of Physical and Mathematical Sciences, 104 faculty members are imparting education to students, most of faculty are internationally qualified PhD. More than three thousand students are studying. The Department of Mathematics is offering ADP, BS, MPhil and Ph.D. In the Islamia University of Bahawalpur, such subjects have been introduced which are providing excellent employment opportunities to the students along with freelancing and skills. The Islamia University of Bahawalpur has E-Rozgar Center where qualified teachers are imparting freelancing training to students which is contributing to economic and social development. Graduates of the Islamia University of Bahawalpur are getting excellent employment opportunities in domestic and foreign industry as per the market requirements. Similarly, ADP, BS, MPhil and PhD programs are also being conducted in the Institute of Physics. 11 specializations are being conducted in BS Physics. The Institute of Physics has excellent infrastructure and laboratories which provide support to the students in teaching as well as in research. He said that sports, medical, hostels, clubs and students' society are working in the campus, which creates self-confidence in the students. In relation to MPhil admissions, he said that the interview schedule for MPhil admissions has been released for students who had applied before August 8, their interviews are ongoing and the last date to apply is August 30. The interview schedule for those students who have applied later will be released after 30th August. He further said that the Islamia University of Bahawalpur has provided a wonderful opportunity for its alumni such students who have completed BS degree are being given 25% fee reduction for MPhil admission. In response to the question regarding the scholarship, Prof. Dr. Ghulam Mustafa said that Jamia Islamia is the largest university in Pakistan in terms of scholarship, where most scholarships are provided. Our students are studying in China, Europe, USA and other countries through scholarships. He said in his message to the students and parents that the Islamia University of Bahawalpur is providing the best environment to the students and there are international scholarships and job opportunities. Prof. Dr. Ghulam Mustafa said that apart from the online service of the university, you can also get information by contacting the university helpline number. To apply for admission, you can contact the university website www.iub.edu.pk and helpline numbers 0629255580, 03469255555, 03479255555. The host of the admission hour, Mudassar Maqbool, said that through this service, students and teachers can get admission guidance. You can also get career guidance by contacting directly.
پی آر او نمبر 258/24
مؤرخہ 30.07.2024
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھیمیٹیکل سائنسز نے یونیورسٹی فیس بک پر براہ راست ایڈمیشن آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں داخلہ مہم جاری ہے۔ فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھیمیٹیکل سائنسز تین حصوں پر مشتمل ہے جس میں ڈیپارٹمنٹ آف جیوگرافی، ڈیپارٹمنٹ آف میتھیمیٹکس اور انسٹی ٹیوٹ آف فزکس شامل ہیں۔ شعبہ فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا قدیم ترین شعبہ ہے۔ جو 1977 میں قائم کیا گیا تھا سال 2020 میں شعبہ فزکس کو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس میں اپ گریڈ کردیا گیا۔ فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھیمیٹیکل سائنسز میں 104 فیکلٹی ممبران طلبا و طالبات کو تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں جن میں سے زیادہ تر انٹرنیشنل پی ایچ ڈی کوالیفائیڈ ہیں۔ تین ہزار سے زائد طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ آف میتھیمیٹکس میں اے ڈی پی، بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں ڈگری کرائی جا رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ایسے مضامین متعارف کرائے گئے ہیں جو طلبا و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ فری لانسنگ اور سکلز سے روزگار کے بہترین مواقع میسر ہورہے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں ای روزگار سنٹر موجود ہیں جہاں پر کوالیفائیڈ اساتذہ طلبا و طالبات کو فری لانسنگ کی تربیت فراہم کررہے ہیں جو معاشی اور سماجی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے گریجویٹس مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ملکی اور غیر ملکی انڈسٹری میں بہترین روزگار کے مواقع حاصل کررہے ہیں۔ اسی طرح انسٹی ٹیوٹ آف فزکس میں بھی اے ڈی پی، بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں ڈگری کرائی جارہی ہے۔ بی ایس فزکس میں 11 سپیشلائزیشن کرائی جارہی ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کے پاس بہترین انفرنسٹرکچر اور لیبارٹریاں موجود ہیں جو طلبا و طالبات کو تدریس کے ساتھ ساتھ تحقیق میں بھی مدد فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپس میں سپورٹس، میڈیکل، ہاسٹلز، کلب اور سٹوڈنٹس سوسائٹی کام کررہی ہیں جو طلبا و طالبات کے اندر خود اعتمادی پیدا کرتی ہے۔ ایم فل کے داخلوں کے سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ ایم فل میں داخلہ کے لیے طلبا و طالبات کے انٹرویو کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ایسے طلبا و طالبات جنہوں نے 8 اگست سے پہلے اپلائی کیا تھا ان کے انٹرویو کا سلسلہ جاری ہے اور اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 30 اگست ہے ایسے طلبا و طالبات جنہوں نے بعد میں اپلائی کیا ہے ان کے انٹرویو کا شیڈول 30 اگست کے بعد جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے اپنے ایلومینائی کے لیے شاندار موقع فراہم کیا ہے ایسے طلبا و طالبات جو بی ایس کی ڈگری مکمل کرچکے ہیں ان کو ایم فل میں داخلے پر 25 فیصد فیس میں کمی دی جارہی ہے۔ سکالر شپ کے حوالے سے سوال کے جواب میں پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی نے بتایا کہ جامعہ اسلامیہ سکالر شپ کے حوالے سے پاکستان کی بڑی جامعہ ہیں جہاں پر سب سے زیادہ سکالرشپ مہیا کیے جاتے ہیں۔ ہمارے طلبا وطالبات چین، یورپ، امریکہ اور دیگر ممالک میں سکالرشپ کے ذریعے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے طلبا و طالبات اور والدین کو اپنے پیغام میں کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور طلبا و طالبات کو بہترین ماحول فراہم کررہی ہے اور انٹرنیشنل سکالرشپس اور جاب کے مواقع موجود ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفی نے کہا کہ یونیورسٹی کی آن لائن سروس کے علاوہ یونیورسٹی ہیلپ لائن نمبر پر بھی رابطہ کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ ایڈمیشن اپلائی کرنے کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.iub.edu.pk اور ہیلپ لائن نمبر 0629255580، 03469255555، 03479255555 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ایڈمیشن آور کے میزبان مدثر مقبول نے کہا کہ اس سروس کے ذریعے طلبا و طالبات داخلوں سے متعلق رہنمائی کے علاوہ اساتذہ سے براہ راست رابطہ کرکے کیریئر سے متعلق رہنمائی بھی حاصل کرسکتے ہیں۔