About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Prof. Dr. Muhammad Shahzad Rana from IUB participated in a two-day training workshop on Journalism Protection

پی آر او نمبر 166/24
مؤرخہ 17.05.2024 
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اوسلو میٹرو پولیٹن یونیورسٹی ناروے اور فارمن کرسچین کالج یونیورسٹی لاہور کی فیکلٹی آف ہیومینیٹیز کے زیر اہتمام ہونے والی دو روزہ انٹر نیشنل تربیتی ورکشاپ بعنوان " خبر کا تحفظ، صحافیوں کی حفاظت کے لئے ایک جامع نقطہ نظر بشمول طریقہ کار" میں شمولیت پر وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے اساتذہ ، ڈاکٹر ناصر حمید ڈائریکٹر انفارمیشن بہاولپور اور دیگر نے پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ بطور چیئر مین میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز وہ شعبہ کے طلبہ و طالبات اور مقامی صحافی برادری کو بھی اس حوالہ سے ٹرینڈ کریں گے۔ اس دو روزہ ورکشاپ کے ٹرینز اوسلو میٹرو پولیٹن یونیورسٹی ناروے سے انٹرنیشنل وار جرنلسٹ ڈاکٹر عبیر سعدی تھے۔ تقریب میں ریکٹر ایف سی کالج یونیورسٹی ڈاکٹر جو نادن، ڈین فیکلٹی آف ہیومینٹیز ڈاکٹر الطاف اللہ خان، ڈاکٹر ثاقب شاہ، جامعہ کراچی سے ڈاکٹر فوزیہ ناز، کوہاٹ یونیورسٹی سے ڈاکٹر رحمان اللہ، کالم نویس محمد معیز، کالم نویس انیق بٹ سمیت ملک بھر سے شعبہ صحافت کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور نامور صحافیوں نے شرکت کی۔ ٹرینگ ورکشاپ کے بعد دوران گفتگو پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا نے کہا کہ احتجاجی ریلیوں، تنازعات، ہنگاموں میں میڈیا کوریج صحافیوں کے لئے ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا جہاں ایک اہم جز ہوتا ہے، وہیں ان مراحل کی میڈیا کوریج بہت نازک اور کئی پہلوئوں سے خطرناک یا رسکی بھی ہوسکتی ہے۔ ایسے میں جدید اصولوں اور ضروری اہم حفاظتی آلات کے ساتھ ان کی تربیت کی ضرورت و اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ جس سبب صحافیوں کی زندگی سمیت ان کے مواد یا خبر کی پیش کش معیاری اور رپورٹنگ صحافتی اصولوں کے تحت ہونے کے امکانات بہتر ہوجاتے ہیں۔ کشیدہ صورت حال میں خود صحافی ایک خاص ذہنی دباؤ یا کشمش سے دوچار ہوتا ہے۔ اس دباؤ اور کشمکش کی صورت میں معیاری صحافت کے اصول اور اپنے حفاظتی اقدامات کی تربیت کی بہت ضرورت ہوا کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دو روزہ انٹر نیشنل ورکشاپ کا مقصد ٹریننگ آف دی ٹرینرز تھا تا کہ وہ آگے چل کر صحافیوں اور شعبہ صحافت کے طلبہ و طالبات کی اس حوالہ سے تعلیم و تربیت کر سکیں۔ پاکستان کی طول و عرض کی یونیورسٹیوں سے چنیدہ اساتذہ کرام کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس ورکشاپ کا انتظام اوسلو میٹرو پولیٹن یونیورسٹی ناروے نے کیا جہاں سے انٹرنیشنل وار جرنلسٹ ڈاکٹر عبیر سعدی نے یونیورسٹی کے اساتذہ کرام اور منتخب صحافیوں کو وار جرنلزم اور صحافیوں کی حفاظت کے بارے بہت اہم تربیت فراہم کی۔

 

Prof dr rana shahzad at journalist workshop (norway university and former christen university lahore)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.