About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Provincial Minister of Punjab for Higher Education Raja Yassir Humayun visited the Islamia University of Bahawalpur

پی آر نمبر 416/22
 مورخہ 24/10/2022

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے معیاری تربیت یافتہ افرادی قوت انتہائی ضروری ہے۔ حکومت اسی مقصد کے لیے زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کر رہی ہے تاکہ بہترین گریجویٹس پید ا ہوں جو عالمی مسابقتی ڈور میں فعال انداز میں حصہ لے سکیں۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ینگ لیڈرڈویلپمنٹ پروگرام کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی زیر قیادت ینگ لیڈر ڈویلپمنٹ پروگرام انتہائی اہم اقدام ہے اس سے ہمارے طلباء کو قومی اور مقامی اداروں سے متعلق آگاہی حاصل ہو گی اور قائدانہ صلاحتیں اجاگر کرنے کے لیے یہ پروگرام اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جامعات اب عالمی رینکنگ میں نمایاں طور پر ابھر کر سامنے آرہی ہیں اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے بھی عالمی رینکنگ میں غیر معمولی رینکنگ دیکھائی ہے جو قابل تعریف اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے اور اس کی میعاری تربیت کی ضرورت سے آگاہ ہے اور اس مد میں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا میگا پراجیکٹ ٹیک پورہ منظور کیا گیا جس سے یہ خطہ ٹیکنالوجی کا حب بن جائے گا۔ بہاول پور کی ترقی، اعلیٰ تعلیمی اور صحت کے ادارے نواب آف بہاول پور کے ویژن کے شاہکار ہیں اور آج بھی نواب آف بہاول پور کی ترقی اور اقدامات کو سراہا جا تا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر کریئر پلیسمنٹ سنٹر شاہد افضل درانی نے اس پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جس سے ہماری یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کی کردار سازی اور قائدانہ لیڈرشپ پیدا کی جائے گی اور وائس چانسلر کی خصوصی دلچسپی سے اس پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی اور اس کا دائرہ کار تمام کیمپسز تک پھیلایا جائے گا۔ اس سے قبل صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ ہمایوں سرفراز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پہنچے تو وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے انہیں یونیورسٹی میں جاری تدریسی و تحقیقی، ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے حالیہ رینکنگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور جنوبی پنجاب میں پہلی اور پنجاب میں دوسری اور قومی سطح پر بھی یونیورسٹی کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔ یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کی تعداد 65 ہزار ہو گئی ہے جبکہ 1400 سے زائد فیکلٹی ممبران تدریس و تحقیق میں مصروف عمل ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا وائس چانسلر نے انہیں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ، بلڈ اینڈ ٹرانسفر موڈ کے تحت جاری منصوبے سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا اور بتایا کہ اس سلسلے میں پہلی عمارت فروری کے آخرمیں تیار ہو جائے گی اور تدریسی سہولیات کے لیے دستیاب ہو گی۔ صوبائی وزیر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں جاری تدریسی وتحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کو سراہا اورا نہوں نے کہا اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے تمام شعبوں میں غیر معمولی ترقی کی جو باعث اطمینان ہے۔


RYH urdu

 

RYH URDU 2
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.