About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Quaid e Azam Day Ceremony

PRO No. 402/PR

Date: 25/12/2020

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur has said that the achievement of a separate Muslim state on the world map was possible only with the golden principles of faith, unity and discipline of Quaid-e-Azam Muhamamd Ali Jinnah. Quaid-e-Azam with his leadership skills and enthusiastic leadership brought the Muslims of India to an independent state which became the destination of the Muslims of the subcontinent. He paid tribute to Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah who led the Muslims of South Asia to a free and independent state. Pakistan is the fruit of the tireless efforts of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah. The real responsibility for its protection lies with the young generation who can use their talents to create a high position in the world of Pakistan. Certificates were also distributed among the students of the societies for participating in various co-curricular activities. Certificates were also distributed to the participants of the workshop held under the auspices of the Federal Ministry of Education and Broadcasting. On this occasion, a cheque of Rs. 1 lakh was given to a special student Hassan Anees which was announced by Governor Punjab and Chancellor Chaudhry Muhammad Sarwar during the last convocation of the Islamia University of Bahawalpur.

Quaid e Azam Day Eng

پی آر او نمبر402/20، مورخہ 25-12-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے کہا ہے کہ قائد اعظم کے زریں اُ صولوں ایمان، اتحاد اور یقین محکم سے ہی دنیا کے نقشے پر ایک جداگانہ مسلمان ریاست کا حصول ممکن ہوا۔ قائد اعظم نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور ولولہ انگریز قیادت سے مسلمانان ہند کو ایک خود مختار ریاست دلوائی جو برصغیر کے مسلمانوں کی منزل قرار پائی۔ انہوں نے  قائداعظم محمد علی جناح کی تاریخ ساز شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے ایمان، اتحاد اور یقین محکم کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کو ایک آزاد اور خود مختار ریاست دلوائی۔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک کاوشوں کا ثمر ہے۔اس کی حفاظت کی اصل ذمہ داری نوجوان نسل پر ہے جو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عالمی سطح پر پاکستان کا بلند مقام پیدا کر سکتے ہیں۔تقریب کو نوجوانوں سے منسوب کرتے ہوئے یونیورسٹی کی  سوسائٹیز کے طلبہ وطالبات میں مختلف ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پراسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ فیڈرل منسٹری آف ایجوکیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ کے تحت ہونے والی ورکشاپ کے شرکاء میں بھی اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر خصوصی طالب علم حسن انیس کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا گیا جس کا اعلان گزشتہ کانووکیشن میں گورنر پنجاب وچانسلر چوہدری محمد سرور نے کیا تھا۔ تقریب کے آخر میں یوم قائد اعظم محمد علی جناح کا کیک بھی کاٹاگیا۔تقریب میں ملک حبیب اللہ بھٹہ،پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی، پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، رجسٹرار، سمیرا ملک، ممبر سینڈیکیٹ، اساتذہ اور طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Quaid e Azam Day

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.