About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Regional Police Officer Bahawalpur Rai Babar Saeed visited and met Vice Chancellor Engineer Prof. Dr. Athar Mahboob

پی آر او نمبر: 23/140،مورخہ 31/3/23
ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور ڈی آئی جی رائے بابر سعید کی وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات 
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بلاشبہ جنوبی پنجاب میں فروغِ اعلیٰ تعلیم کے لئے کوشاں ہے، آر پی او بہاولپور 
ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس رائے بابر سعید نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات وائس چانسلر جامعہ اسلامیہ نے آر پی او بہاولپور کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہونے والے ترقیاتی منصوبہ جات، تحقیق و تدریس میں جدید طریقہ ِ کار بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سالوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طلبہ و طالبات کی تعداد 13 ہزار سے بڑھ کر65 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ 7 سے 16 فیکلٹیز، 40 نئی ڈائریکٹوریٹس، سنٹرز اور 48 سے بڑھا کر 140 نئے تدریسی شعبہ جات قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رحیم یار خان میں خواجہ غلام فرید انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی قائم کرنے کے بعد جب حکومت ِ پنجاب نے انہیں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا وائس چانسلر تعینات کیا تو یہ جامعہ محض سرکاری گرانٹس پر چل رہی تھی۔ مگر چند ہی سالوں میں یہ جامعہ معاشی طورپر نہ صرف خود کفیل ہوچکی ہے بلکہ تحقیق و تعمیر کے شعبہ میں ملکی و غیر ملکی سطح پر اپنا لوہا منوارہی ہے۔ پروفیسر اطہر محبوب نے مزید کہا کہ گزشتہ تین سال سے جامعہ اسلامیہ ’بہاولپور لٹریری اینڈ کلچر ل فیسٹیول منعقد کرارہی ہے جس کی بدولت ملک کا مثبت امیج دنیا بھر میں بلند ہورہا ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی رائے بابر سعید نے وائس چانسلر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی مثبت اور حوصلہ افزاء پیش رفت ہے جو دیگر جامعات کے لئے یقینی طور پر رول ماڈل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور ذمہ دار شہری ہمیں چاہئے کہ ہم پولیس کو اپنا ادارہ سمجھیں اور کرائم کنٹرول کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس گزشتہ چند سالوں سے ڈیجیٹل ہوچکی ہے اور اب پنجاب پولیس کا تمام ڈیٹا ایک کلک پر موجود ہے۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اسلامیہ یونیورسٹی اور بہاولپور پولیس باہمی تعاون کے ذریعے پولیس ڈیٹا کی بنیاد پر تحقیق کا آغاز کرے۔ انہوں نے کہا دنیا بھر میں جامعات کا کردار انتہائی مثبت رہا ہے، خاص طور پر صنعتی روابط کو فروغ دے کر معاشرتی و معاشی سدھار لایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعات سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد طلبہ و طالبات اپنی عملی زندگی میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔ وائس چانسلر بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے آر پی او بہاولپوررائے بابر سعید کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، لیاقت پور کیمپس، احمد پور شرقیہ کیمپس،رحیم یار کیمپس اور بہاولنگر کیمپس کے پلیٹ فارمز سے شہریوں میں آگاہی مہم شرو ع کرنے سمیت دیگر پروجیکٹس میں پولیس کے شانہ بشانہ کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔رجسٹرار یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، خزانہ دار پروفیسر ڈاکٹر محمد ابو بکر، چیئرمین شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد، ڈائریکٹر سنٹر فار میڈیا، سوسائٹی اینڈ ڈیموکریسی ڈاکٹر سجاد حسین، ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر عارف رموز، ایڈیشنل رجسٹرار ریگولیشن عمران بھٹہ، ممبر سنڈیکیٹ و ڈایریکٹر فاطمہ جناح لیڈرشپ سنٹر ڈاکٹر ثمر فہد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر بشریٰ صدیق بھی اِس موقع پر موجود تھے۔ قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آر پی و بہاولپور کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے اُنہیں خوش آمدید کہا۔ وائس چانسلر نے ڈائریکٹر سنٹر فار میڈیا، سوسائٹی اینڈ ڈیموکریسی ڈاکٹر سجاد حسین کو یہ ذمہ داری تفویض کی کہ وہ پولیس اور جامعہ کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے کا عمل شروع کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ پولیس ڈیٹا سے تحقیقی مقاصد میں استعمال کرکے مستفید ہوا جاسکے۔ بعد ازاں چیئرمین شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد، ڈاکٹر ثمر فہد اور ڈاکٹر بشریٰ صدیق اور ڈاکٹر سجاد حسین نے آرپی او بہاولپور کو اسلامیہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔

dpo 1dpo
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.