About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Renowned Industrialist Rana Muhammad Tariq Khan met the Vice Chancellor in Islamia University of Bahawalpur

پی آر او نمبر 22/499
مورخہ 12.12.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
سماجی اور سیاسی رہنما ڈاکٹر رانا محمد طارق خان نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے مقامی نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے وسیع مواقع پید کردیئے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے ایسے مضامین کو متعارف کرایا ہے جو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر رانا محمد طارق خان ڈائریکٹر شمیم گروپ آف انڈسٹریز نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہرمحبوب سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی صنعتی اور تجارتی اداروں کے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے بڑھتے ہوئے روابط انتہائی خوش آئند ہیں۔ ان روابط سے یونیورسٹی اور صنعتی اداروں کو دوطرفہ فائدہ ہو گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے رانا محمد طارق خان کو یونیورسٹی میں جاری تدریسی، تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ رانا محمد طارق خان نے مکئی اور سویابین انٹرکراپنگ کے منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ مقامی کاشت کاروں کو سویابین کی کاشت کی طرف راغب کرنے کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا چینی جامعات سے اشتراک کا منصوبہ انتہائی خوش آئند ہے جو ملک میں پولٹری فیڈ انڈسٹری کے ساتھ ساتھ خوردنی تیل کی درآمد میں کمی کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ بچا سکتا ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سائنسدان اس سلسلے میں مقامی آئل انڈسٹری اور کاشت کاروں سے ہرسطح پر تعاون اور مہارت پیش کرنے کے لیے تیارہیں۔

 

rana tariq

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.