Renowned Saraiki language poet Shakir Shuja Abadi was honored with Lifetime Achievement Award by IUB
PRO No.252/23, dated 14.06.2023
Directorate of Public Relations, The Islamia University Bahawalpur
Renowned Siraiki language poet Shakir Shujaabadi was honored with Lifetime Achievement Award by Islamia University Bahawalpur in recognition of his services to Saraiki poetry. The Lifetime Achievement Award ceremony was held at Ghotvi Hall, Islamia University Bahawalpur, Abbasia Campus. Speaking at the ceremony, Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur, Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob said that it is a matter of honor for our university, we have given Lifetime Achievement Award to the great poet of Saraiki Wasib. He said that this region is rich in literature and culture. We want to not only preserve the literary heritage of this Wasib, but also to make such poets known to the young generation. He said that very soon Islamia University will also award the honorary degree of PhD to Shakir Shujaabadi. He appreciated the Lifetime Achievement Award from the Department of Saraiki and the honorary degree of Ph.D. Addressing the ceremony, Commissioner Bahawalpur Division Dr. Ehtesham Anwar presented Lifetime Achievement Award to Shakir Shujaabadi and congratulated the Vice-Chancellor and Department of Education. Dr. Ehtesham Anwar said that Shakir Shujaabadi is a symbol of Saraiki Wasib and Saraiki language. His poetry is very popular in every special and general. He said that Shakir Shujaabadi's poetry has a ray of hope and courage to move forward. Dean Faculty of Arts and Languages and Chairman of Saraiki Department Prof. Dr. Jawed Hassan Chandio said that Shakir Shujaabadi has become the voice of not only Saraiki Wasib, but the oppressed people of this country for the past several decades. Shakir Shujaabadi saw very difficult conditions and traveled a long journey of physical illness but never lost courage and continued to encourage people to live. He said that it is an honor for us to give Lifetime Achievement Award or PhD degree to Shakir Shuja Abadi. He said that the Saraiki department will continue to organize such beautiful meetings and initiatives with the poets and writers of this profession while maintaining its traditions. He said that the Vice-Chancellor of Islamia University Bahawalpur during his tenure not only opened the doors of this university to writers, poets and intellectuals but also gave them full respect and honor. During the ceremony, Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Commissioner Bahawalpur Dr. Ehtesham Anwar, Dean Faculty of Arts and Languages, Chairman Department of Saraiki Prof. Dr. Jawed Hassan Chandio and other dignitaries presented Lifetime Achievement Award and cash prize to Shakir Shujaabadi. The event was organized under the auspices of the Department of Saraiki, Department of Public Relations and IUB Culture Promotion Society.
پی آر او نمبر252/23
مورخہ 14.06.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
سرائیکی زبان کے معروف شاعر شاکر شجاع آبادی کو انکی سرائیکی شاعری کے لیے خدمات کے اعتراف میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، عباسیہ کیمپس کے گھوٹوی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا کہنا تھا کہ یہ ہماری جامعہ کے کیے اعزاز کی بات ہے ہم نے سرائیکی وسیب کے عظیم شاعر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ خطہ ادب اور کلچر کے حوالے سے بہت ذرخیر ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس وسیب کے ادبی ورثے کو نہ صرف محفوظ کریں بلکہ ایسے شعرا کو نوجوان نسل میں روشناس بھی کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اسلامیہ یونیورسٹی شاکر شجاع آبادی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی عطا کرے گی۔ انہوں نے شعبہ سرائیکی کی جانب سے لائیف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور پی ایچ ڈی اعزازی ڈگری دینے کو سراہا ہے۔ تقریب سے خطاب میں کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے شاکر شجاع آبادی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ رینے پر وائس چانسلر اور شعبہ سرائیکی کو مبارک باد پیش کی۔ ڈاکٹر احتشام انور کا کہنا تھا کہ شاکر شجاع آبادی سرائیکی وسیب اور سرائیکی زبان کی پہچان ہیں۔ ان کی شاعری ہر خاص و عام میں بے حد مقبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاکر شجاع آبادی کی شاعری میں امید کی کرن بھی ہے اور اگے بڑھنے کا حوصلہ بھی۔ ڈین فیکلٹی آف ارٹس اینڈ لینگویجز و چیئرمین شعبہ سرائیکی پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو کا کہنا تھا کہ شاکر شجاع آبادی گزشتہ کئی دہائیوں سے نہ صرف سرائیکی وسیب ، اس ملک بلکہ دنیا بھر کے مظلوموں کی اواز بن چکا ہے۔ شاکر شجاع آبادی نے بہت مشکل حالات دیکھے جسمانی بیماری کا طویل سفر طے کیا لیکن کبھی ہمت نہیں ہاری اور لوگوں کو جینے کا حوصلہ دیتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ شاکر شجاع ابادی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ یا پی ایچ ڈی کی ڈگری دینا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ سرائیکی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس وسیب کے شعرا اور ادیبوں سے اس طرح کی خوبصورت نشستوں اور اقدامات کا اہتمام جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے اپنے دور میں اس یونیورسٹی کے دروازے نہ صرف ادیبوں ، شاعروں اور دانشوروں پر کھولے بلکہ انہیں بھر پور عزت و احترام دیا۔ تقریب کے دوران وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز، چیئرمین شعبہ سرائیکی پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو اور دیگر اکابرین نے شاکر شجاع آبادی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور نقد انعام پیش کیا۔ تقریب کا اہتمام شعبہ سرائیکی، شعبہ تعلقاتِ عامہ اور آئی یو بی کلچر پروموشن سوسائٹی کے زیر اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ریزیڈینٹ ایڈیٹر روزنامہ پاکستان ملتان، شوکت حسین ، ریزیڈنٹ ایڈیٹر نوائے وقت فرحان ملغانی، جنرل منیجر روزنامہ خبریں ملتان رزاق شاہین، بیورو چیف جیو نیوز ملتان ملک شہادت حسین، بیورو چیف سما نیوز ملتان عامر اقبال، صدر ملتان یونین اف جرنلسٹس انجم خان پتافی، پاکستان ٹیلیویژن ملتان سینٹر سے شفقت عباس ملک، شیراز درانی، سابق پارلیمنٹیرین سید تابش الوری، سابق وفاقی سیکرٹری حسین احمد مدنی، معروف قانون دان مختار فارانی، پروفسیر ڈاکٹر منیر اظہر چویدری، ڈائریکٹر ارٹس کونسل بہاولپور سجاد حسین، صدر بہاولپور بار ایسوسی ایشن حامد خان، سابق صدر بہاولپور بار اختر عباسی، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لودھراں ڈاکٹر اورنگزیب ملک، صدر بہاولپور پریس کلب اکمل چوہان، سربراہ شعبہ سرائیکی ایس ای کالج بہاولپور ڈاکٹر عصمت اللہ شاہ، سابق صدر پریس کلب نصیر احمد ناصر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔