About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Renowned Scholar, Dr. Badar Hashmi Published Tafsir-Ul-Qur'an. Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob Wrote Preface of the Books

پی آر نمبر 22/511
 مورخہ 2022/12/21
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
امریکہ میں مقیم نامور مسلم سکالر ڈاکٹر بدر ہاشمی نے چار جلدوں پر مشتمل تفسیر القرآن شائع کی ہے جسکا پیش لفظ و مقدمہ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور نے لکھا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا ہے کہ ڈاکٹر بدر ہاشمی عظیم اسلامی مفکرہیں۔ انہوں نے اس بات کی ضرورت محسوس کی کہ انگریزی زبان میں قرآن پاک کے دیگر تراجم عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہیں۔ اس ترجمہ اور تفسیر میں مسلمانوں اور دین ابراہیمی کے دیگر مانننے والوں کی مشترکہ تعلیمات کا سابق صحف سماویہ کے تناظر میں ذکر موجود ہے تاکہ یورپ وامریکہ میں تبلیغ میں آسانی ہو۔ ڈاکٹر بدر ہاشمی ماہر معاشیات ہیں اور گزشتہ چار دہائیوں سے شمالی امریکہ میں مقیم ہیں۔ آپ کا تعلق بہاول پور سے ہے اور سول سروس اور ورلڈ بینک میں اہم عہدوں پر فائض رہے ہیں۔ ان کی بہت سی مطبوعات سامنے آچکی ہیں جن میں اسلام اور بہاول پور کی دھرتی سے محبت کا رنگ جھلکتا ہے۔ گزشتہ دنوں شعبہ ٹرانسلیشن اسٹڈیز اور شعبہ ادیان عالم و بین المذاہب ہم آہنگی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر انتظام ”قرآنِ عربی کے تراجم اور عصر حاضر کے تقاضے“ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا تھا جس میں مترجم اور مفسر قرآن ڈاکٹر بدر ہاشمی نے آن لائن کلیدی خطاب کیا تھا۔ ڈاکٹر بدر ہاشمی نے تفسیر قرآن کا 100 کُتب پر مشتمل سیٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی لائبریریوں کو عطیہ کیا ہے جو بلاشبہ فیکلٹی آف اسلامک لرننگ کے اساتذہ، طلباء وطالبات اور تفسیر پڑھنے والے عام لوگوں کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے۔ اس تفسیر پر مبنی لنک (ایپ) بھی جاری کیا گیا ہے تاکہ قارئین کے لئے آسانی سے دستیاب ہو۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے ڈاکٹر بدر ہاشمی کا اس عظیم دینی خدمت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور حسب سابق دینی علوم کی نشر واشاعت کے لئے صفِ اول میں رہے گی۔ ڈاکٹر بدر ہاشمی کی تفسیر القرآن ذیل میں دئیے گئے لنک پر موجود ہے۔

 

    https://beta.quranhighlights.com/upload/profile/1671012081.pdf

 


                                  tafser ul quaran

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.