About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Second international conference on Seerat-un-Nabi was organized by the Islamia University of Bahawalpur.

PRO No. 288/22

Dated 22.06.2022

Public Relation Office

The Islamia University of Bahawalpur

The second international conference on Seerat-un-Nabi was organized by Seerat Chair, the Islamia University of Bahawalpur at main auditorium. The conference was inaugurated by Commissioner Bahawalpur Raja Jahangir Anwar and presided over by Pro Vice Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar. Former Federal Minister for Religious Affairs Syed Hamid Saeed Kazmi, Prof. Dr. Hammad Lakhvi, Dean Faculty of Islamic Studies University of Punjab, Dr. Syed Aziz-ur-Rehman, Regional Incharge Sindh Dawa Center Karachi and Prof. Dr. Sheikh Shafiq-ur-Rehman, Dean Faculty of Islamic Learning, the Islamia University of Bahawalpur were present on the occasion. Commissioner Bahawalpur Raja Jahangir Anwar in his address said that Holy Prophet (PBUH) is the cause of creation of the universe and his life is a beacon of light for us. He said that the youth should pledge that they would adapt their lives to the teachings of the Holy Prophet. He said that in the present age, contrary to the rumors, propaganda and social media facts, information should not be disseminated and in the light of biography, only what you see with your eyes and hear with your ears. He said that the Islamia University of Bahawalpur is a center of knowledge and literature and besides the teaching activities held here, conferences and seminars are of international standard and for Bahawalpur the university is no less than an asset. Pro Vice Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar in his address said that Muslims should show unity and solidarity and sincerely follow the teachings of the Holy Prophet (PBUH). Dean Faculty of Islamic Learning Prof. Dr. Sheikh Shafiq-ur-Rehman said that due to the special patronage and attention of Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, various chairs have been functioning in the university and Seerat Chair has also become active after a long time Conferences have been organized and in addition national level seminars and workshops are being held every month and this chair has become very active and is playing a very important role in the dissemination of Seerat-e-Pak. Director Seerat Chair Dr. Sajeela Kausar said that Seerat Chair was established in the Islamia University of Bahawalpur in 1987 so that Seerat writers could lead the country and nation in the light of their research and thought of Islam. The Seerat Chair is not only a center of excellence for research and study but also serves as a center for the Seerat Chair of other universities. Seerat Chair at the Islamia University of Bahawalpur in the light of modern requirements, research of Seerat-e-Taiba and Hadith-e-Nabawi has been published. Providing books in the library, conducting scientific and research reviews, training workshops, seminars and conferences on the Prophet's biography nationally and internationally. Writing and speaking competitions on various topics were also organized for the students. An ideal library has been laid under the chair which has a vast collection of rare and rare reference books related to Seerat-e-Taiba. Seerat Chair the Islamia University of Bahawalpur has organized 2 national and 8 international conferences. In keeping with its tradition, Seerat Chair the Islamia University of Bahawalpur organized the Second International Seerat Chair Conference in the light of the etiquette of Seerat-un-Nabi in which rare scholars and researchers of the country are participating so that the intellectual guidance of the Muslim Ummah is possible. The first session was moderated by Dr. Saeed Sheikh, Assistant Professor, Department of Quranic Studies. In the evening session Prof. Dr. Saleem Tariq Khan former Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur, Prof. Muhammad Saad Siddiqui former Director Sira Chair and Institute of Islamic Studies University of Punjab, Maulana Dr. Muhammad Ragheb Hussain Naeemi Nazim Jamia Ulumia Lahore, Maulana Yasin Zafar, Prof. Dr. Idrees Lodhi Bahauddin Zakaria University Multan, Dr. Hafiz Mohammad Sani Director Seerat Chair Federal Urdu University Multan, Dr. Abdul Ghaffar Sirat Chair University of Okara, Dr. Ali Tariq International Islamic University Islamabad, Dr. Shaukat Ali Agriculture University Faisalabad and other speakers What On the second day of the conference, sessions will be held at Ghulam Muhammad Ghotvi Hall, Abbasia Campus, which will be chaired by Prof. Dr. Saleem Tariq Khan and Prof. Dr. Raheela Khalid Qureshi. A special Naat ceremony has also been organized at Ghulam Muhammad Ghotvi Hall, Abbasia Campus on the occasion of International Seerat Conference.

fserew

 

پی آر او نمبر 22/288،مورخہ22.06.2022

پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

سیر ت چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس بعنوان اختلاف کے آداب سیرت النبی ؑ کی روشنی میں مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا افتتاح کمشنر بہاول پور راجہ جہانگیر انور نے کیا اور صدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے کی۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر وزارت مذہبی امورسید حامد سعید کاظمی، پروفیسر ڈاکٹر حماد لکھوی، ڈین فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز یونیورسٹی آف پنجاب، ڈاکٹر سید اعزاز الرحمن، ریجنل انچارج سندھ دعوہ سنٹر کراچی اور پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور موجو دتھے۔ کمشنر بہاول پور راجہ جہانگیر انور نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضورؑ وجہ تخلیق ِکائنات ہیں اور آپ ؑ کی زندگی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان عہد کریں کہ وہ اپنی زندگی کو حضور ؑ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں افواہ سازی، پراپیگنڈہ اور سوشل میڈیا پر چلنے والی حقائق کے برعکس معلومات کو آگے نہیں پھیلانا چاہیے اور سیرت کی روشنی میں صرف اس بات پر عمل کرنا چاہیے جو آپ اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور کانوں سے سنیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور علم و ادب کا مرکز ہے اور یہاں پر ہونے والی تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کانفرنسز، سیمینارز بین الاقوامی معیار کے ہوتے ہیں اور بہاول پور کے لیے یونیورسٹی ایک اثاثے سے کم نہیں۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے حضور ؑ کی تعلیمات پر صدقِ دل سے عمل کرنا چاہیے انہوں نے آپس کے اختلافات ختم کرنے پر زور دیا۔ ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی خصوصی سرپرستی اورتوجہ کی بدولت یونیورسٹی میں مختلف چیئر زفعال ہوئی ہیں اور سیرت چیئر بھی بہت عرصے بعد فعال ہوئی اور اس میں اب تک دو بین الاقوامی کانفرنسز منعقد ہو چکی ہیں اور اس کے علاوہ قومی سطح کے سیمینار اور ورکشاپس کا ہر ماہ انعقاد ہو رہا ہے اور یہ چیئر مکمل فعال ہو کر سیر ت ِ پاک ؑ کی نشر و اشاعت کے لیے بہت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈائریکٹر سیر ت چیئر ڈاکٹر سجیلہ کوثر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں سیرت چیئر کا قیام 1987میں عمل میں لایا گیا تاکہ سیرت نگار اپنی تحقیق اور فکر اسلام کی روشنی میں ملک و ملت کی رہبری کر سکیں۔ سیرت چیئر نہ صرف تحقیق اور مطالعاتی سنٹر آف ایکسیلینس ہے بلکہ یہ دوسری جامعات کی سیرت چیئر کے لیے بطور مرکز بھی کام کر رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں سیرت چیئر عصری تقاضوں کی روشنی میں سیرت طیبہ اور حدیث نبوی ؑ کی تحقیق کی اشاعت، ماضی کے سیرت نگاروں کے کام کو جدید سائنسی طرز پر تحقیقی جائزہ، نادر قلمی خطوط کی تلاش اور تحقیق، مختلف زبانوں میں لکھی گئی کتابوں کی لائبریری میں فراہمی، قومی اور عالمی سطح پر سیرت نبوی ؑ کے بارے میں علمی اور تحقیقی جائزہ، تربیتی ورکشاپس، سیمینارزاور کانفرنسز منعقد کر ا رہی ہے۔طلباء وطالبات کے مختلف موضوعات پر تحریری اور تقریری مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔ چیئر کے تحت مثالی کتب خانہ کی بنیاد ڈالی گئی ہے جس میں سیرت طیبہ سے متعلق نادر اور نایاب حوالہ جاتی کتب کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔ سیرت چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور کے زیر اہتمام 2قومی اور 8 بین الاقوامی کانفرنسز منعقد کی جاچکی ہیں۔ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سیرت چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے دوسری بین الاقوامی سیرت چیئر کانفرنس اختلاف کے آداب سیرت النبی ؑ کی روشنی میں منعقد کی جس میں ملک کے نادر سکالرز اور محققین شرکت کر رہے ہیں تاکہ امت مسلمہ کی فکری رہنمائی ممکن ہو سکے۔ پہلے سیشن کے نظامت کے فرائض ڈاکٹر سعید شیخ اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ علوم قرآن نے سرانجام دیئے۔ شام کے سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر سلیم طارق خان سابق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، پروفیسر محمد سعد صدیقی سابق ڈائریکٹر سیرت چیئر و انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز یونیورسٹی آف پنجاب، مولانا ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی ناظم جامعہ علومیہ لاہور، مولانا یسین ظفر، پروفیسر ڈاکٹر ادریس لودھی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، ڈاکٹر حافظ محمد ثانی ڈائریکٹر سیرت چیئر وفاقی اردو یونیورسٹی ملتان، ڈاکٹر عبدالغفار سیر ت چیئریونیورسٹی آف اوکاڑہ، ڈاکٹر علی طارق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، ڈاکٹر شوکت علی ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ کانفرنس کے دوسرے روز غلام محمد گھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس میں سیشن منعقد ہوں گے جن کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر سلیم طارق خان، پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ خالد قریشی کریں گی۔ قومی سیرت کانفرنس کے موقع پر غلام محمد گھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس میں خصوصی محفلِ نعت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

 

utrrq

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.