About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Secretary Agriculture South Punjab Praises Cotton Research in IUB

پی آر او نمبر220/20، مورخہ 11-9-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

 

 سیکریٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عتیل نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں زرعی تحقیقی سرگرمیوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی سربراہی میں جامعہ اسلامیہ تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے خصوصاً کپاس کی فصل کے لیے کی جانے والی تحقیق خوش آئندہے۔ سیکریٹری زراعت جنوبی پنجاب نے ان خیالات کاا ظہار پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چیئر مین شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس اور ڈائریکٹر ریسرچ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ جامعہ اسلامیہ کی تیار شدہ کپاس کی اقسام جنوبی پنجاب کے 40فیصد رقبہ پر کاشت کی گئی ہیں اور اس کامیابی کا ذکروزیر اعظم پاکستان کو پیش کی گئی ایک بریفنگ میں بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ میں اس وقت کپاس کے تین اہم مسائل پر تحقیق ہو رہی ہے۔ اُن میں فارم ییلڈ یعنی زرعی پیدوار فی ایکڑ کپاس کو 35ہزار سے 40ہزار پودوں تک بڑھایا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایویول گروپ آف کمپنیزاور ترقی پسند کاشت کاروں کے ساتھ مل کر آزمائشی کاشت بھی کی جا رہی ہے۔ اسی طرح پتہ مروڑ وائرس سے پاک کپاس کی اقسام کی تیاری پر بھی کام جاری ہے۔ کپاس کی فصل کو تیسرا اہم مسئلہ وائٹ فلائی یعنی سفید مکھی ہے جس کے لیے ایسی اقسام کی تیاری کی جارہی ہے جو وائٹ فلائی مکھی سے مزاحمت فراہم کریں۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی نے پتہ مروڑ وائرس سے پاک اور وائٹ فلائی کی مزاحمت والی اقسام تیار ہو رہی ہیں۔ اِن اقسام کااعلان وائس چانسلر جلد ہی کسی اہم اور مناسب موقع پر کریں گے۔ اسی طرح وائس چانسلر کی ہدایت پر یونیورسٹی میں کسان ڈے منایا جائے گاجس میں جنوبی پنجاب بھر سے کاشت کار شریک ہوں گے اور ماہرین زراعت جدید پیش رفت کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ثاقب علی عتیل نے جامعہ اسلامیہ کی جانب سے زرعی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیااور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Secretary Agriculture South Punjab Meet Director Research

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.