About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Seerat Ul Nabi (Peace Be Upon Him ) Seminar

پی آر او نمبر284/20، مورخہ 22-10-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلرکی ہدایت پر ربیع الاول کے مبارک مہینے کے سلسلے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ایک ماہ دورانیے کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن کے مطابق سیرت چیئر فیکلٹی آف اسلامک لرننگ کے زیر اہتمام قرأت ونعت سوسائٹی اور ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے اشتراک سے حسن قرأت، حسن نعت اور تقریری مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ان مقابلوں میں ملک کے نامور قراء اور نعت خواں بھی شامل ہوں گے۔ سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوں گے اور مختلف جامعات کے سکالرز لیکچر دیں گے۔ اس سلسلے میں آج فیکلٹی آف اسلامک لرننگ کے آڈیٹوریم میں مقابلہ حسن قرأت منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں تمام فیکلٹیوں سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ممبر سینڈیکیٹ سمیرا ملک مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے سیرت النبی ﷺ کے حُسن قرأت اور نعتیہ مقابلے میں طلباء وطالبات کے جذبہ عقیدت اور والہانہ شرکت کو سراہا۔ دریں اثناء پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ خالد قریشی اور ڈاکٹر محمد اکرم الازہری نے ریڈیو پاکستان میں نزول وحی کے موضوع پر خصوصی سیمینار میں شرکت کی۔ 

Qirrat & Naat Competition

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.