About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Conducting Seminar and Screening Camp on "Causes and Prevention of Diabetes and Hypertension in Young Generation"

PR No. 436/22, dated 11.11.2022
Directorate of Public Relations, the Islamia University of Bahawalpur
Primary and Secondary Health Care Department, Government of Punjab organized a seminar and screening camp on the topic "Causes and Prevention of Diabetes and Hypertension in the Young Generation".
Bahawalpur: Prevention and Control of Non-Communicable Diseases Program, Department of Primary and Secondary Health Care, and the Islamia University of Bahawalpur jointly organized a Seminar on causes and prevention of diabetes and high blood pressure in young generation and diabetes, high blood pressure in which a large number of male and female students participated. The chief guest of the seminar was Asim Raza, Additional Secretary Vertical Programs, Primary and Secondary Health Care Department. On this occasion, Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Pro Vice Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar, Dr. Hafiz Muhammad Asif, Deputy Secretary / Deputy Program Manager NCDs Dr. Samira Ashraf and other officers were present. Asim Raza said that Pakistan ranks third in diabetes and 33 million people are living with diabetes. The disease has increased by 70% from 2019 to 2021. Through such seminars, spreading awareness about this disease is extremely important as diabetes has spread to 27% of people between the ages of 20 and 79 years in Pakistan. According to the National Health Survey of Pakistan, about 18.9 percent of people aged 15 years and above are suffering from high blood pressure. He further said that these diseases can be avoided by adopting a healthy lifestyle. NCDs clinics are established in all district and teaching hospitals across the province where timely diagnosis and treatment facilities for diabetes and high blood pressure etc. are available free of charge. Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob said that the increasing rate of these diseases in the young generation is alarming and to prevent them we have to make changes in our diet and lifestyle. The efforts of Health Department Punjab in this regard are commendable.


diabties eng

پی آر نمبر 439/22
 مورخہ 11.11.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کی جانب سے ''نوجوان نسل میں ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات اور روک تھام'' کے موضوع پر سیمینار اور سکرینگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
بہاولپور(پ ر)پریونشن اینڈ کنٹرول آف نان کمیونیکیبل ڈیزیزز پروگرام، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نوجوان نسل میں ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات اور روک تھام کے موضوع پر سیمینار اور ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر وغیرہ کی سکرینگ کیلئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری ورٹیکل پروگرامز، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ عاصم رضا تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، ڈاکٹر حافظ محمد آصف، ڈپٹی سیکرٹری /ڈپٹی پروگرام مینیجر این سی ڈیز ڈاکٹر سمیرا اشرف اور دیگر افسران موجود تھے۔سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عاصم رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان ذیابیطس میں تیسرے نمبر پر ہے اور 33 ملین افراد ذیابیطس کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ 2019 سے 2021 تک اس بیماری میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح کے سیمینار کی بدولت اس بیماری کے حوالے سے آگاہی پھیلانا انتہائی اہم ہے کیونکہ پاکستان میں ذیابیطس  20 سال سے لیکر 79 سال تک کی عمر کے 27 فیصد لوگوں میں پھیل چکی ہے۔ نیشنل ہیلتھ سروے آف پاکستان کے مطابق تقریبا 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 18.9 فیصد لوگ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ صحت مند طرز زندگی اپنا کر ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ صوبے بھر کے تمام ضلعی و تحصیلی اسپتالوں میں این سی ڈیز کی لنکس قائم ہیں جہاں ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر وغیرہ کی بروقت تشخیص اور علاج و معالجے کی سہولیات مفت دستیاب ہیں۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل میں ان بیماریوں کی بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک ہے اور ان سے بچاو کیلئے ہمیں اپنی خوراک اور معمولات زندگی میں تبدیلیاں لانی ہوں گی۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی اس سلسلے میں کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

 

diabties 1

diabities 2diabties 3

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.