About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Seminar on "Fundamental Principles and Practices of Islamic Banks" was held at GM Ghotvi Hall, Abbasia Campus.

پی آر نمبر 465/22
 مورخہ 24.11.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 شعبہ علوم اسلامیہ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے زیر اہتمام گھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس میں سیمینار بعنوان اسلامی بینکوں کے بنیادی اصول اور طر زعمل کے موضوع پر منعقد ہوا۔ جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عربیک لرننگ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور نے کی۔اس تقریب میں طلباء و طالبات کے ساتھ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور این آر ایس پی کے نمائندے نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ ڈاکٹر محمد عمران نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شعبہ کے اساتذہ و طلباء کی طرف سے مفتی شیخ نعمان، سینئر شرعیہ سکالر کو خوش آمدید کہا۔ مفتی نعمان نے وائس چانسلر، ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عربیک لرننگ اور چیئر مین شعبہ علوم اسلامیہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اسلامی بینکنگ پر مدلل خطاب کیا۔ آخر میں ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عربیک لرننگ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شعبہ علوم اسلامیہ کو جدید رجحانات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیمینار کے انعقاد پر مبارکباد دی۔


Islamic Bank

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.