About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Seminar on "Welcoming the Month of Ramadan" at Department of Commerce, IUB

پی آر او نمبر: 23/143
مورخہ 23/04/02
ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ماہ رمضان المبارک ماہ صیام کی قدرومنزلت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اگر میں اپنی امت کو یہ بتا دوں کہ ماہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی اپنے بندوں پر کتنی رحمتیں نازل فرماتا ہے تو میری امت تمنا کرے گی یا اللہ سارا سال ماہ رمضان ہو۔ بسلسلہ ء استقبال ماہ رمضان المبارک شعبہ کامرس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت قران مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس روحانی تقریب سعید کا اغاز کیا گیا۔ مہمان مقررہ پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ خالد قریشی چیئرپرسن شعبہ عریبک نے ماہ رمضان شریف کے حوالے سے روزہ کی فضیلت اس کے جسمانی روحانی اور طبی اثرات اور فرضیت روزہ پر روشنی ڈالی۔ دوسرے مہمان مقرر ڈاکٹر قاضی حسین احمد مدنی، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ عربی نے مسائل روزہ، برکات ماہ رمضان، برکات تلاوت قرآن اور تراویح کے عنوان سے گفتگو کی۔ شعبہ کامرس کے ہیڈ، شعبہ اساتذہ کرام اور کثیر طلباء وطالبات نے اس سیمینار میں شرکت کی مہمان مقررین کو شعبہ کامرس کی جانب سے اعزازی شیلڈز عطا کی گئیں۔ اس طرح یہ عظیم الشان محفل اسلامیہ یونیورسٹی کی ترقی ملک و ملت کی حفاظت اور اتحاد امت مسلمہ کے لیے دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔


ramzan commerce

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.