About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Senator Aon Abbas Buppi, SAPM chaired the Concluding Session of Tech Nation Digital Conference 2022

PRO No. 71/22

Dated 12.02.2022

Public Relation Office

The Islamia University of Bahawalpur

First International Tech Nation Conference concluded here today at the Islamia University of Bahawalpur. Special Assistant to the Prime Minister on e-Commerce Senator Aon Abbas Buppi was the chief guest. Addressing the occasion, he said that the PTI government is facilitating e-Commerce and internet based businesses and such rules and regulations and being made that can prove helpful for freelancers. He said that the government's policies related to Information Technology are already paying dividends and e-Commerce is being revolutionized in the country. He said that IT workers are earning 21 dollars per hour across the world but unfortunately Pakistani freelancers and IT workers are paid only 2 dollars per hour. He said that young freelancers and entrepreneurs should come forward with innovative ideas. He said that South Punjab, especially Bahawalpur has great potential for w-Commerce. He appreciated the role of Vice Chancellor Islamia University Bahawalpur Prof. Dr. Athar Mahboob in organising the Tech Nation Conference. He urged youth to fulfil the dream of Quaid-e-Azam and Allama Iqbal by following the vision of Prime Minister Imran Khan. Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob in his address said that IUB has a prominent place among universities of South Punjab in the field of IT. He said that almost 8000 students are getting IT related education at the university and that’s why this university was selected for assembling IT experts of the country for this conference. He said that establishment of IT Park at the university will prove a milestone achievement for the varsity.

WhatsApp Image 2022-02-12 at 7.28.03 PM (1)

WhatsApp Image 2022-02-12 at 7.28.03 PM

پی آر او نمبر71/22، مورخہ12.02.2022 
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں منعقد ہونے والی پہلی ٹیک نیشن کانفرنس2022 اختتام پذیر ہوگئی۔ وفاقی وزارت کامرس،وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، پنجاب سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، پاشا اور دیگر سرکاری و نجی آئی ٹی اداروں اور سافٹ ویئر ہاؤسز کے اشتراک سے ہونے والی کانفرنس میں ہزارسے زائد مندوبین شریک ہوئے۔اختتامی سیشن کی صدارت وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس سینیٹرعون عباس بپی نے کی۔موجودہ حکومت پہلی دفعہ ای کامرس کے لئے آئی ٹی پالیسی لےکے آئی۔ اس مقصد کے لیے ضروری قواعد و ضوابط کو آسان بنایا گیا ہے۔باہر کی دنیا سے نیٹ ورک بنانے کے لیے اقدامات کیےجا رہے ہیں اور پہلی مرتبہ سلیکان ویلی اور پاکستان میں آئی ٹی کے رابطہ دفاتر بنے ہیں۔470 ملین ڈالرکی انویسٹمنٹ پاکستان آئی۔یہ سب کچھ ہمارے نوجوانوں کی بدولت ہواہے۔ حکومت نے جیسے ہی اقتدار سنبھالا توملک و قوم کے مفاد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پالیسی بنائی جس کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ہمارے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی استعداد کار میں اضافہ کریں اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارتے ہوئے نئے آئیڈیاز لے کر آئیں۔پوری دنیا میں نوجوان سافٹ ویئر بنا کر اور فری لانسنگ کے ذریعے 21 ڈالر فی گھنٹہ کما رہے ہیں جب کہ ہمارے نوجوان2 ڈالر فی گھنٹہ کما رہے ہیں۔نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھارتے ہوئے وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کی طرح اونچےخواب دیکھیں اور قائداعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کو حقیقت بنائیں۔
ہمارے نوجوانوں کی کامیابیوں کی کہانیاں سب کے لئے ایک مثال ہیں۔انہوں نے کامیاب ٹیک نیشن کے انعقاد پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب،ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی رضوان مجید اور نیشن ٹیک کے عمیرمجید کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ای کامرس کے حوالے سے بڑا پوٹینشل موجود ہے نوجوان اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر ملکی معیشت کو غیر معمولی ترقی دے سکتے ہیں۔وائس چانسلر انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اپنی دو ہزار سے زائد اعلی تعلیم یافتہ فیکلٹی،53 ہزار طلباو طالبات اور 300 سے زائد مضامین میں درس و تدریس و تحقیق کے باعث ملک کی نمایاں ترین یونیورسٹی بن گئی ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی جنوبی پنجاب میں بھی یہ یونیورسٹی سب سے نمایاں ہے۔جہاں آٹھ ہزار سے زائد طلبا و طالبات اس میدان میں زیر تعلیم ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ملک کے بڑے آئی ٹی اداروں اور ماہرین نے جنوبی پنجاب کی اس بڑی یونیورسٹی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کے لئے چنا ہے اور آج ملک کے کونے کونے سے آئے ہوئے ماہرین ایک چھت تلے جمع ہیں۔جامعہ اسلامیہ میں آئی ٹی پارک کا قیام آئی ٹی کے میدان میں اس علاقے کی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومت کا تعاون انتہائی خوش آئند ہے۔ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی رضوان مجید نے کہا کہ ٹیک نیشن کانفرنس جیسے اہم ترین اور بڑے ایونٹ کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں انعقاد بلاشبہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں اس علاقے کی ترقی میں نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔انہوں نے کانفرنس میں آئے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف اداروں کےسربراہوں،ماہرین،سوشل میڈیا سے وابستہ افراد اورانٹرپرینیورز کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے خاص طور پر اس کانفرنس کے انعقاد کو ممکن بنانے پر ٹیک نیشن کے عمیر مجید کے کردار کو سراہا ٹیکنیشن کانفرنس کے موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سینٹر کی جانب سے جاب میلے کا بھی انعقاد کیا گیا۔جس میں شریک مختلف سرکاری اور نجی اداروں کے افراد نے ملازمت اور انٹرنشپ کے لئے طلبا و طالبات کے انٹرویوز کیے۔

WhatsApp Image 2022-02-12 at 6.20.32 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.