About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Senior Journalists Mr. M Shakeel Taskeen and Mr. Junaid Bukhari visited IUB and met the WVC Engr Prof Athar Mahboob

پی آر او نمبر 23/46
مورخہ 01.02.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں بہار سیمسٹر کی داخلہ مہم جاری ہے اور بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح پر مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ پروگرام کی بدولت جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر کے طلباء وطالبات داخلوں کے لیے اپلائی کر رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی محمد شکیل تسکین اور جنید بخاری سے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکشنز شہزاد احمد خالد بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے آج ہی بہاولنگر کیمپس کے لیے ایم فل زوالوجی، ایم فل فزکس، ایم فل ایجوکیشن، بہاول پور کیمپس کے لیے ایم فل ایجوکیشن لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ، رحیم یار خان کیمپس کے لیے ایم فل ایجوکیشن کے پروگراموں کے لیے اجازت ناموں کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ تین برسوں میں مجموعی طور پر 74 ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے لیے اجازت نامے جاری ہوئے ہیں یہ جامعہ میں بہتر تدریس اور تحقیقی کاموں کا مظہر ہے۔ اس موقع پر محمد شکیل تسکین نے کہا کہ ڈاکٹر اطہر محبوب کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے لیے اصلاحات دور رس نتائج کی حامل ہیں۔ مقامی طلباء وطالبات کے لیے ہزاروں کی تعداد میں اعلیٰ تعلیم اور روزگار کے مواقعوں کی فراہمی پر وائس چانسلر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سینئر صحافی جنید بخاری نے کہا کہ ہیلتھ اور میڈیکل سائنسز، انجینئرنگ، نرسنگ جیسے ایم شعبہ جات میں یونیورسٹی کے پروگراموں سے طلباء وطالبات کو مقامی سطح پر ہی معیاری تعلیم میسر آگئی ہے جس سے والدین اور طلباء وطالبات بہت مطمیئن ہیں۔


JB and ST

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.