About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Shab-e-Mausiqui kalam Iqbal was conducted by the Islamia University of Bahawalpur and Punjab Arts Council Bahawalpur

پی آر نمبر436/22
مورخہ 09.11.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ اقبالیات، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام شب موسیقیِ کلام اقبال کا اہتمام
شعبہ اقبالیات، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اورپنجاب آرٹس کونسل کے اشتراک سے جشن خودی بسلسلہ یوم اقبال شب موسیقی کلام اقبال کا اہتمام کیا گیا جس میں بہاولنگرسے نوجوان گلوکار رمضان جانی نے کلام اقبال خوبصورت اندازمیں پیش کرکے شرکاء کو محذوذ کیا۔ شب موسیقی میں کراچی سے آئے ہوئے ممتاز دانشور، محقق اورماہر اقبالیا ت حمزہ فاروقی، ڈاکٹرنوازکاوش، معروف شاعرہ ڈاکٹرصابرہ شاہین، چیئرمین شعبہ اقبالیات ڈاکٹررفیق الاسلام، ڈائریکٹرآرٹس کونسل سجاد حسین شریک ہوئے۔ حنا مختار نے کمپیرنگ کے فرائض انجام دیے۔ اس کے علاوہ اساتذہ اورطلبہ کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شب موسیقی میں مہمانوں کوخوش آمدید کہتے ہوئے ڈائریکٹرآرٹس کونسل سجاد حسین کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کے کلام میں موسیقیت موجود ہے جس سے ان کا کلام سنتے ہی سحرطاری ہوجاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ نوجوانوں تک نوجوانوں ہی کے ذریعے پہنچا رہے ہیں۔  چیئرمین شعبہ اقبالیات ڈاکٹررفیق الاسلام کا کہنا تھا کہ اس خوبصورت اوررنگارنگ شام میں علامہ اقبال کا کلام خوبصورت اندازمیں گایا گیا جوقابل تحسین ہے۔


shab mosiqi (iqbal)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.