About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Significant reduction in the fees of various educational programs under the direction of VC Professor Dr Naveed Akhtar

 


پی آر او نمبر 267/ 24
مؤرخہ 06.08.2024
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پو ر (پ ر) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پر فیس اینڈ ڈیوز کمیٹی نے مختلف تعلیمی پروگراموں کی فیس میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈیمکس کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بی ایس کے 78 پروگراموں میں بہاول پور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات کی فرسٹ سیمسٹر کی فیس میں 35 فیصد اور ان پروگراموں میں اوپن میرٹ پر آنے والے طلبا و طالبات کے لیے 25 فیصد کمی کردی گئی ہے۔ اسی طرح مدارس سے آنے والے طلبا و طالبات کے لیے 6 پروگراموں میں فرسٹ سیمسٹر کی فیس میں 25 فیصد کمی کردی گئی ہے۔ رحیم یار خان کیمپس میں بی ایس کے 16 اور بہاولنگر کیمپس میں بی ایس کے 15 پروگراموں میں فیسوں میں رعایت دی گئی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں قائم کردہ نئے شعبہ جات میں داخلوں کی حوصلہ افزائی کے لیے فی سیمسٹر 25 ہزار روپے فیس مقرر کردی گئی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے کیمپسز کے سابقہ طلبا و طالبات ایم ایس، ایم فل پروگراموں میں داخلے کے لیے پہلے سیمسٹر میں 25 فیصد رعایت کے مستحق ہوں گے۔ اسی طرح اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ملحقہ کالجز سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات کے لیے ایم فل میں داخلے کے لیے 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے بہاولنگر اور رحیم یار خان کیمپسز میں بی ایڈ 4 سالہ، 2.5 سالہ اور 1.5 سالہ پروگراموں کی فیس 25 ہزار روپے فیس سیمسٹر مقرر کی گئی ہے۔ جن پروگراموں میں بہاول پور کے طلبا و طالبات کے لیے 35 فیصد اور بہاول پور ڈویژن سے باہر کے طلبا و طالبات کے لیے 25 فیصد رعایت دی گئی ہے ان پروگراموں میں بی ایس اسلامک اسٹڈیز، بی ایس اسلامک اسٹڈیز اسپیشلائزیشن اِن حدیث اسٹڈیز، بی ایس اسلامک اسٹڈیز مع اسپیشلائزیشن ان ورلڈ ریلیجن اینڈ انٹر فیتھ ہارمونی، بی ایس اسلامک اسٹڈیز بمعہ سپیشلائزیشن قرآنی اسٹڈیز، بی ایس اسلامک اسٹڈیز مع تخصص فقہ و شریعت، بی ایس عربی، بی ایس ٹرانسلیشن اسٹڈیز، بی ایس فارسی، بی ایس آرکیالوجی، بی ایس جیوگرافی، بی ایس ہسٹری، بی ایس اقبال اسٹڈیز، بی ایس ڈیجیٹل میڈیا، بی ایس پاکستان اسٹڈیز، بی ایس سرائیکی، بی ایس انگلش لینگویج ٹیچنگ اینڈ لینگوئسٹکس، بی ایس ماس کمیونیکیشن، بی ایس سوشیالوجی، بی ایس سوشل ورک، بی ایس ایجوکیشنل لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ، بی ایس انوائرمنٹل سائنسز، بی ایس اپلائیڈ مائکرو بایولوجی، بی ایس ایگری بزنس، بی ایس مارکیٹنگ اینڈ انٹرنیشنل بزنس، بی ایس اکنامکس اینڈ فنانس، بی ایس سیکنڈری ایجوکیشن، بی ایس سپلائی چین مینجمنٹ، بی ایس فارسٹری، بی ایس انفارمیشن سسٹم، بی ایس انٹرنیٹ آف تھنگز، بی ایس ای کامرس، بی ایس واٹر مینجمنٹ، بی ایس الیکٹرانکس، بی ایس اینیمل سائنسز، بی ایس کامرس/ بی کام (آنرز)، بی ایس انتھروپولوجی، بی ایس انفارمیشن مینجمنٹ (لائبریری اور انفارمیشن سائنس)، بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی، بی ایس پبلک ہیلتھ، بی ایس ایوی ایشن سائنس، بی ایس کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ ٹیکنالوجی، بی ایڈ 4 سال، بی ایس سی ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ، بی ایس ہیومن ریسورس مینجمنٹ، بی ایس فن ٹیک، بی ایس فنانس اینڈ انویسٹمنٹ اور بی ایس ایوی ایشن مینجمنٹ شامل ہیں۔ اسی طرح رحیم یار خان کیمپس میں بی ایس میتھیمیٹیکس، بی ایس زولوجی، بی ایس اپلائیڈ سائیکالوجی، بی ایس شماریات، بی ایس ہیومن ڈائیٹ اینڈ نیوٹریشن، بی ایس ایجوکیشن، بی ایس پاکستان اسٹڈیز، بی ایس فزکس، بی ایس اسلامک اسٹڈیز، بی ایس باٹنی، بی ایس اردو، بی ایس سافٹ ویئر انجینئرنگ، بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی، بی ایڈ 4 سال، بی بی اے (آنرز) اور بی ایس آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے پروگراموں پر پہلے سیمسٹر کی فیسوں میں رعایت دی گئی ہے اور بہاولنگر کیمپس میں بی ایس میتھیمیٹیکس، بی ایس اپلائیڈ سائیکالوجی، بی ایس انگلش لینگویج اینڈ لسانیات، بی ایس باٹنی، بی ایس بائیوٹیکنالوجی، بی ایس اسلامک اسٹڈیز، بی ایس ایجوکیشن، بی ایس پبلک ایڈمنسٹریشن، بی ایس فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز، بی ایس بائیو کیمسٹری، بی ایس فزکس، بی ایس اکنامکس، بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بی ایس اردو کے پروگراموں کی فیسوں میں کمی کی گئی ہے۔

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.