About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Student from IUB Shehryar Sabir Basra participated as Pakistan's representative in Mass Wrestling Championship 2022

پی آر نمبر 435/22
 مورخہ 08.11.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے ازبکستان میں ہونے والے ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ 2022 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طالب علم شہر یار صابر بسرا کو کامیابی پر مبارکبا د دی ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کھیلوں کو انتہائی اہمیت دے رہی ہے اور پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں گزشتہ سال اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے سپورٹس رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ ہم کھیلوں میں کارکردگی کو بڑھا تے ہوئے پہلی پوزیشن پر آئیں۔ اس حوالے سے یونیورسٹی تمام طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کر تی ہے کہ وہ کیمپس میں موجود سپورٹس سہولیات، سپورٹس ٹریننگ کیمپس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اپنے ٹیلنٹ کو نکھاریں اور کھیلوں میں حصہ لیں۔ کھیلوں میں حصہ لینے سے طلباء وطالبات میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور وہ اپنے ملک کی انٹرنیشنل لیول پر نمائندگی کرتے ہیں۔ پاکستانی جھنڈے کو بلند کرنا اس سے بڑھ کر کوئی بات نہیں ہو سکتی اور شہریار صابر بسرا اور ان کی فیملی کو مبارکباد دیتے ہوئے تمام طلباء وطالبات کو پیغام دیا کہ وہ بھی شہریار صابر بسرا کی طرح قوم کا سر فخر سے بلند کریں۔

 

sharyar sabir

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.