About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Students of Baluchistan and former FATA will be able to get free education at the Islamia University of Bahawalpur

پی آراونمبر 393/22
 مورخہ 12.10.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے جاری کیے گئے ایک نو ٹیفیکیشن کے مطابق آج گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب و چانسلر انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، سیکرٹری ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ عامر اشرف خواجہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شائستہ سہیل اور بلوچستان کے سیاسی نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ بلوچستان اور سابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے طلباء کو اعلیٰ تعلیم، قومی یکجہتی اور ترقی کا حصہ بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ریزروڈسیٹس پر آنے والے ان علاقوں کے طلباء و طالبات سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ حکومت پاکستان ایسے طلباء و طالبات کے 50 فیصد اخراجات کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو ادائیگی کرے گی جبکہ باقی 50 فیصد اخراجات یونیورسٹی اپنے وسائل سے مہیا کرے گی۔

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.