About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Syed M Asad Ullah (Aleegh) met with Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor

پی آر او نمبر391/20، مورخہ 21-12-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
سر سید احمد خان وہ عظیم مفکر اور دانشور ہیں کہ جنہوں نے مسلمانان ہند کو اپنی جدید علوم وفنون سے روشناس کرانے کی ترغیب بھی دی اور اس ضمن میں علمی اقدامات بھی اٹھائے انہوں نے اپنی مکمل زندگی مسلمانوں کے شعور کیلئے وقف کیے رکھی۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے سر سید احمد خان کے پڑنواسے سید ایم اسداللہ (علیگ)سے ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔وائس چانسلر نے کہا کہ علی گڑھ یونیورسٹی کا قیام بھی دراصل سر سید احمد خان کے مشن کی تکمیل کا ایک روشن باب ہے جبکہ سید ایم اسداللہ جو سر سید تعلیم،تہذیب واخلاق فاؤنڈیشن کے بانی و کنوینئر ہیں انکا کہنا تھا کہ آج وہ بیاسی برس کی عمر کو پہنچ چکے ہیں لیکن سر سید کے تعلیمی،تہذیبی مشن کو آگے بڑھارہے ہیں۔سید اسداللہ نے کہا کہ ہمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید علوم کی تربیت بھی ملحوظ رکھنا ہوگی اور اپنی پاکستانی اقدار جو نظریہ پاکستان کی بنیاد ہیں انہیں سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔ہم اپنے قومی تشخص کو مقدم رکھ کر ہی ایک زندہ قوم کہلاسکتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر اطہرمحبوب کو سرسید تعلیم،تہذیب و اخلاق فاؤنڈیشن پاکستا ن کی جانب سے پورٹریٹ پیش کیا اور مولانا الطاف حسین حالی کی تصنیف کردہ کتاب سرسید احمد خان کی سوانح حیات بھی پیش کی۔اس خصوصی ملاقات میں صدر پریس کلب بہاولپور نصیر احمد ناصر،ڈین فیکلٹی آف منیجمنٹ ڈاکٹر جواد اقبال صدیقی،ایڈوائزر میڈیا سوسائٹی ڈاکٹر محمد شہزاد رانااور پروفیسر شاہد نسیم صدیقی گلبرگ کالج لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ان تمام شرکاء کو بھی بالترتیب کتب اور پورٹریٹ پیش کیے گئے۔

Sir Syed Potrate

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.