About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The 1st IUB Ramadan Premier League 2023 got off to a grand start at the Islamia University of Bahawalpur

پی آر او نمبر23/157
مورخہ 09.04.2023

ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پہلی آئی یو بی رمضان پریمیر لیگ 2023 کا شاندار آغازہوگیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اور آئی یو بی سپورٹس سوسائٹی، ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز کے زیر اہتمام ہونے والی اس نائٹ کرکٹ لیگ میں 48 سے زائدٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ کے موقع پر طلباء کا جوش و خروش دیدنی تھا خاص طور پر ہاسٹلز کے طلبہ نے کرکٹ کے میچوں کے لئے خصوصی انتظامات پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈوائزر سپورٹس پروموشن سوسائٹی، پروفیسرڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وائس چانسلر انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے جامعہ کے طلباء کو اس رمضان میں ایک صحت مندانہ ایکٹیویٹی اور انٹرٹینمنٹ کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔ طلباء نہ صرف اسے انجوائے کریں گے بلکہ یہ ایک صحت مندانہ سرگرمی ہے اور اس طرح کی سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہئیں اور طلباء کو بھی چاہئے کہ وہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایسی سرگرمیوں کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق سپورٹس سوسائٹی یونیورسٹی میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اوراس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے تعاون سے مختلف مقابلہ جات اور سپورٹس ایرینا بھی کرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے اس لیگ کے انعقاد میں ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کھیلوں میں نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں اورحال ہی میں یونیورسٹی کو انٹرورسٹی کرکٹ چیمپئن شپ کی میزبانی بھی ملی۔ اس موقع پر مہمانِ اعزازڈائریکٹر سپورٹس امجد فاروق وڑائچ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ سپورٹس اور سپورٹس سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ہونے والی اس لیگ میں تمام طلباء کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ طلباء کو اس ایکٹیویٹی سے کھیل کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس پروموشن سوسائٹی اور پوری آرگنائزنگ ٹیم داد کی مستحق ہے کہ جس نے دن رات محنت کرکے یہ خوبصورت میلہ سجایا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس سوسائٹی کو ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کا بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔ افتتاحی میچ کے موقع پرڈائریکٹر ٹیچنگ اسسٹنٹ، پروفیسر ڈاکٹر نوید اسلم ملغانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز وایلومینائی افئیرز، ڈاکٹر اظہر حسین، چئیرمین شعبہ قرآنک سٹڈیز، ڈاکٹر ضیاء الرحمن، چئیرمین شعبہ فزیکل ایجوکیشن و کوایڈوائزر سپورٹس سوسائٹی، ڈاکٹر ضیاء الحق، چئیرمین شعبہ اسلامک سٹڈیز، ڈاکٹرضیائ الرحمن، اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹرسعید شیخ، کوایڈوائزرزسپورٹس سوسائٹی، ڈاکٹر عمیر ریاض، لیکچرارشعبہ فزیکل ایجوکیشن، محمد عدنان اصغر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرسپورٹس و کوایڈوائزر سپورٹس سوسائٹی، قاضی محمد عرفان، سابق صدر سپورٹس سوسائٹی، حافظ مرجان حیدراورصدر سپورٹس سوسائٹی عدنان حیدر و دیگر موجود تھے۔

 

RPL 2023 2RPL 2023

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.